کرونا سے ہونیوالی ہر موت کے پیچھے ایک ٹوٹا ہوا خاندان

واشنگٹن،پیانگ یانگ،ویلنگٹن،آکرا،گھانا (جتن کرونا سپیشل ) کرونا سے ہونیوالی ہر موت

امریکی میڈیاکی طرف سے ملک سمیت دنیا بھر میں کووڈ 19سے ہونےوالے جانی نقصان سے متعلق
جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوں تو گھر بچوں کےلئے خوشگوار پناہ گاہ کی طرح ہوتا ہے، لیکن
کووڈ19 اس پناہ گاہ کو تباہ کر رہا ہے جہاں ان بچوں کو احساس تحفظ ملتا تھا۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ
پچھلے دو سالوں میں دنیا بھر میں 50 لاکھ سے زائد بچے کرونا وباءکی وجہ سے اپنے والدین یا بڑے
سرپرستوں میں سے ایک کو کھو چکے ہیں، جیسے دادا، دادی، اور کووڈ یتیم بن چکے ہیں۔

امریکہ میں کووڈ یتیموں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی، رپورٹ

رپورٹ کے مطا بق امسال اپریل کے آغاز تک امریکہ میں کووڈ یتیموں کی تعداد 200,000 سے
تجاوز کر گئی ہے، یعنی کووڈ 19 سے ہونےوالی ہر موت کے پیچھے ایک ٹوٹا ہوا خاندان ہے۔ طبی ماہرین
کا کہنا ہے کہ دیکھ بھال کرنےوالوں کی اچانک موت ان بچوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما کو بری طرح
متاثر کر سکتی ہے، جس سے وہ غر بت، بیماری، سکول چھوڑنے، جنسی تشدد اور ذہنی صحت کے مسائل
کا شکار ہو سکتے ہیں، اس کےلئے ہمیں ان سوگوار بچوں کو منظم اور پائیدار مدد فراہم کرنے کےلئے تیزی
سے کام کرنے کی ضرورت ہے، مزید اہم بات یہ ہے کہ وبا ءکےخلاف سب سے پرعزم جنگ جاری
رکھیں، انسانی زندگی کا احترام ، خاندان اور بچوں کی خوشگوار پناہ گاہ کی حفاظت کریں۔

کرونا کے باعث شمالی کوریا میں ایمرجنسی، لاک ڈاﺅن نافذ

شمالی کوریا میں عالمی وبا ءکروناوائرس کی نئی لہر جاری ہے جس کے پیشِ نظروباءکو پھیلا ﺅ سے روکنے
کیلئے ایمرجنسی اور لاک ڈاﺅن نافذ کر دیا گیا ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا میں گزشتہ روز
بخار سے 21اموات ہوئیں اور بخار کی علامات والے 1لاکھ 74ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے،
جبکہ حکومت کی جانب سے مرنےوالے افراد کے کرونا وائرس مثبت ہونے کے بارے میں وضاحت نہیں
کی گئی۔اس سے ایک روز قبل شمالی کورین حکومت نے بخار کی علامات والے 6افراد کی ہلاکت کی تصدیق
کرتے ہوئے کہا تھا جن میں سے ایک شخص کرونا پازیٹو تھا۔

کیوی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کرونا ٹیسٹ مثبت،شوہر،بیٹی بھی متاثر

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیاہے، ان کے
شوہر اور 3سالہ بیٹی بھی کووڈ 19میں مبتلا ہیںجس پر پورا خاندان قرنطینہ میں چلا گیاہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے سماجی
رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے کووڈ ٹیسٹ کی تصویر لگاتے ہوئے کہا تمام حفاظتی
اقدامات کے باوجود بدقسمتی سے میرا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جبکہ ان کے شوہر اور 3سالہ بیٹی
بھی کووڈ 19 میں مبتلا ہیں اور قرنطینہ میں ہیں۔کیوی حکام کے مطابق ٹیسٹ پازیٹو آنے کے
بعد جیسنڈا آرڈرن پیر کو بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کر سکیں گی، امریکہ کے تجارتی مشن کےلئے
سفری انتظامات متاثر نہیں ہونگے۔حکام کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے علاما ت ظاہر ہوتے
ہی خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

مغربی افریقی ممالک ویکسین مقامی سطح پر تیار کرنے  کے قریب

مغربی افریقہ کے ممالک کرونا وباءسمیت مختلف موزی بیماریوں کے علاج کےلئے ویکسین کی
مقامی سطح پرجلد تیاری شروع کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔ مغربی افریقہ ہیلتھ آرگنائزیشن
(ڈبلیو اے ایچ او)کے ڈائریکٹر جنرل سٹینلے اوکولو نے مغربی افریقی ممالک کے وزرائے
صحت کی اقتصادی برادری کی اسمبلی کے 23ویں اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں بتایا
مغربی افریقہ کے ممالک کرونا وباءسمیت مختلف موزی بیماریوں کے علاج کےلئے ویکسین کی
مقامی سطح پرجلد تیاری شروع کرنے کے قابل ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا جس میں کووڈ-19،
زرد بخار، ریبیز اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین شامل ہیں اس کا مقصد ویکسین کی تیاری اور
دستیابی میں خودکفالت حاصل کرنا ہے۔اوکولو نے کہا اس حوالے سے پانچ متوقع کمپنیاں ہیں
جن کے بارے ہمارے جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اب ہم اپنے خطے میں ویکسین تیار
کرنے کے قریب ہیں ان کمپنیوں میں سے گھا نا اور نائیجیریا کی دو دو اور ایک سینیگال کی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

کرونا سے ہونیوالی ہر موت ، کرونا سے ہونیوالی ہر موت ، کرونا سے ہونیوالی ہر موت
کرونا سے ہونیوالی ہر موت ، کرونا سے ہونیوالی ہر موت ، کرونا سے ہونیوالی ہر موت

=====> عالمی وباء کرونا سے متعلق مزید رپورٹس ( == پڑھیں == )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: