کرونا سے متاثر و شہدا کے پی کے پولیس کی تعداد 878 تک جا پہنچی

پشاور/رپورٹ: آئی آر خان/ کرونا سے متاثر کے پی پولیس

Imran Rasheed

کرونا سے متاثر اور شہید ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کی تعداد 878 تک جا پہنچی، رپورٹ کے

مطابق 12 اپریل 2020 سے رواں سال 8 جون تک 24 اہلکار کرونا سے شہید ہوئے، جبکہ کرونا سے

متاثر 854 پولیس افسران و اہلکار صحت مند ہوئے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت

پشاور میں سب سے زیادہ کرونا سے 9 پولیس اہلکار شہید ہوئے، مردان میں 5، ملاکنڈ 4، کوہاٹ دو،

ہزارہ میں بھی 4 اہلکار کرونا سے شہید ہوئے، اسی طرح پشاورمیں 162 پولیس اہلکار کرونا سے متاثر

ہوئے سی پی او پشاور میں118، مردان میں 90، ملاکنڈ میں 178، ہزارہ میں 207، کوہاٹ میں 88،

بنوں میں سات اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 28 پولیس اہلکار کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے، جب کہ پشاور

میں 154 اہلکار کرونا سے صحت یاب ہوئے، سی پی او پشاور میں117، مردان میں 85، ملاکنڈ میں

174، ہزارہ میں 203، بنو ں میں سات اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 28 پولیس اہلکار کرونا سے صحت

یاب ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق باعث اطمینان بات یہ ہے کہ اس وقت صوبہ بھر میں کہیں بھی

کرونا سے متاثرہ اہلکار زیرعلاج نہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

کرونا سے متاثر کے پی پولیس

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: