ایشیابین الاقوامیتازہ ترینملٹی میڈیا،ویڈیوز

کرغزستان کا اپنی نئی نسل کی شخصیت سازی کیلئے قابل تقلید بڑا فیصلہ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

بشکک : کرغزستان کا اپنی نئی نسل کی

وسطی ایشیائی ملک کرغزستان نے اپنی نئی نسل کو بے راہ روی سے بچانے اور نوجوانوں کی جذباتی شخصیت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کے تدارک کیلئے مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پڑھیں : ٹک ٹاک سے متعلق اب تک سامنے آنیوالی منفی اور مثبت خبریں

تفصیلات کے مطابق کرغزستان کی جانب سے یہ فیصلہ مختلف اداروں کی جانب سے کی گئی درخواست پر کیا گیا۔

ان اداروں کی جاب سے کہا گیا تھا کہ بچوں کی ذہنی نشوونما و مجموعی شخصیت پر مرتب

ہونیوالے منفی اثرات کے باعث ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔

ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کرغزستان کی وزارت ثقافت، انفارمیشن، اسپورٹس و یوتھ پالیسی کی جانب سے کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا معاملے کا جائزہ لینے کے بعد وزارت اس نتیجے پر پہنچی کہ پلیٹ فارم میں

ایسے یوزر کنٹرولز موجود نہیں جن سے بچوں کو ممکنہ نقصان دہ مواد تک رسائی سے روکا جا سکے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے صارفین کی عمر کی تصدیق کے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے۔

حکام کے مطابق ٹک ٹاک صارفین کو مختصر ویڈیوز کی ورچوئل دنیا میں لے جانیوالی ایپ ہے،

کچھ افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں موجود ویڈیوز کی نقل کرنے کیلئے زندگی کو خطرے میں ڈالا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا اس طرح کے مواد سے نوجوان نسل کی جذباتی شخصیت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے اب تک ٹک ٹاک کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

کرغزستان کا اپنی نئی نسل کی ، کرغزستان کا اپنی نئی نسل کی

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

( == پڑھیں == ) دنیا بھر سے ملٹی میڈیا اور سوشل میڈیا سے متعلق اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے