کرسٹیانو رونالڈو کا فیفا ورلڈ کپ کے آغاز کیساتھ ہی ایک نیا ریکارڈ
دوحا:جے ٹی این پی کے نیوز: کرسٹیانو رونالڈو کا فیفا ورلڈ کپ
پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سفر تو ابھی شروع نہیں ہوا۔
مگر عالمی ایونٹ کے آغاز کیساتھ ہی انہوں نے ایک ریکارڈ ضرور اپنے نام کرلیا ہے۔
وہ چند ریکارڈز جو قطر ورلڈ کپ کے دوران ٹوٹ سکتے ہیں،
کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 50 کروڑ فالوورز والے پہلے صارف بن گئے ہیں۔
اس طرح وہ میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کے سب سے بااثر صارف بھی سمجھے جا سکتے ہیں۔
پرتگالی فٹبالر کے بعد دوسرے نمبر پر ایک اور فٹبالر لیونل میسی موجود ہیں
جن کو 37 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ افراد فالو کررہے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے لیونل میسی کیساتھ ایک تصویر
بھی 19 نومبر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی جو چند گھنٹوں میں
ہی اس سوشل میڈیا نیٹ ورک پر دوسری سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی تصویر بن گئی۔
یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے جو بنیادی طور پر ایک اشتہار کا حصہ ہے۔
اس تصویر کو لیونل میسی نے بھی اپنے اکاونٹ پر پوسٹ کیا تھا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)