پاکستانتازہ ترین

کورونا سے مزید 6اموات، کراچی میں اومیکرون کیس کی تصدیق ہوگئی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

کراچی میں اومیکرون کیس

اسلام آ باد (جتن نیوز) کراچی سے اومیکرون ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی ،جبکہ ملک بھرمیں کورونا کیسز کی مثبت شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،24 گھنٹے میں 6 اموات ہوئیں اور 244 کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے وائرس کی نئی قسم کے مزید مشتبہ کیسز کے نمونے موصول ہو ئے ہیں ،جنکی نگرانی جارہی ہے۔ چند روز قبل بیرون ملک سے پاکستان آنیوالی خاتون کے مشتبہ کورونا پوزیٹو نمونے قومی ادارہ میں لائے گئے تھے جس میں اومیکرون کی تصدیق ہوگئی ہے ،

قومی ادارہ صحت کے مطابق اس خاتون سمیت کئی اور نمونے لائے گئے تھے اس کے رجحانات کی شناخت کیلئے مشتبہ نمونوں کی مسلسل نگرانی کی جاری ہے ،

عوام سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ این سی او سی کی جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔

دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے بتایاہے ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 6 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28ہزار836 ہوگئیں۔

24 گھنٹے میں 39ہزار387 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 244 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.61 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ملک بھر میں کورونا کے 731 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 89 ہزار 293 تک پہنچ گئی ہے۔


کورونا

کراچی میں اومیکرون کیس

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے