کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات، رہنماء ‘پاسبان عزاء’ سلمان حیدر شہید ہوگئے
پشاور: مانیٹرنگ ڈیسک کراچی میں ٹارگٹ کلنگ
پاسبان عزاء پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید سلمان حیدر رضوی کو کراچی کے علاقے تھانہ سمن آباد کی حدود ایف بی ایریا بلاک 20 انچولی سوسائٹی نورانی مسجد کے قریب واقع انکی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلرز نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔
پڑھیں۔ پھولوں کا شہر پھر لہو لہو، شیعہ جامع مسجد پر خودکش حملے میں 55 نمازی شہید
وہ اپنے گھر کے باہر گاری سے باہر اتر رہے تھے کہ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائر کھول دی پولیس و خبر ذرائع کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کی واردات لگتا ہے،
نامعلوم دہشتگرد سلمان حیدر کے تعاقب میں تھے اور موقع ملتے ہی ارتکاب جرم کیا اور وقوعہ سے فرار ہوگئے، مقتول کو سر اور سینے میں چار گولیاں لگیں انہیں طبی امداد کیلئے عباسی ہسپتال پہنچایا گیا،
پڑھیں۔ سانحہ کوچہ رسالدار شہداء کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ، شیعہ علماء
مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ چکے تھے، اطلاع ملتے ہی مجلس وحدت المسلمین و دیگر جماعتوں کے کارکنان ہسپتال پہنچ گئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیاں اکٹھی کرلی ہیں،
اطراف میں لگے کیمروں کی ریکارڈنگ بھی اپنی تحویل میں لے لیں ہیں اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے،
پڑھیں۔ پشاور، شیعہ رہنماؤں کا لواحقین شہداء اور زخمیوں کیلئے بڑا مطالبہ
واضح رہے کہ سید سلمان حیدر رضوی مسجد و امام بارگاہ خیر العمل ٹرسٹ کے ذمہ دار اور آل پاکستان زیارات کاروان آپریٹر کے سیکرٹری جنرل تھے۔ شہید سلمان حیدر معروف شیعہ رہنماء ایس ایم حیدر مرحوم کے بیٹے تھے۔
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ