بین الاقوامیپاکستانتازہ ترینصحت

کراچی ،اومیکرون کی شرح 95فیصد ریکارڈ ،فرانس میں ساڑھے 3لاکھ مریض رجسٹر

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

کراچی اومیکرون کی شرح 95فیصد

کراچی (جے ٹی این پی کے) ملک بھرمیں کورونا وائرس کی شرح پانچ ماہ بعد4.7فیصد ریکارڈ

کی گئی، کورونا وائرس سے 13افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28987

ہوگئی،این سی اوسی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران 2074نئے کیسز

رپورٹ ہوئے، پنجاب میں اومی کرون کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ لاہور میں18افراد میں وائرس کی

تصدیق ہوگئی۔ صوبائی دارالحکومت میں متاثرہ افراد کی تعداد 345 اور صوبے میں 361 تک پہنچ

گئی۔ادھرملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 20

فیصد سے زائد جبکہ اومیکرون کی شرح 95 فیصد سے زائد ہو گئی۔محکمہ صحت کے جاری کردہ

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 48 ٹیسٹ کیے گئے۔اس

دوران کراچی میں 1 ہزار 223 مزید نئے کیسز سامنے آئے جس کے ساتھ کورونا مثبت کیسز کی

شرح 20 اعشاریہ 22 فیصد ہو گئی۔کراچی میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے کیسز

کی شرح 95 فیصد سے زائد ہو چکی ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کی ہدایت پر کراچی کے ایکسپو سینٹر

میں قائم ویکسی نیشن مرکز میں 12 سے 18 سال تک کے طلبہ و طالبات کی ویکسی نیشن کی جا رہی

ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں

مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ

ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 12 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے

ہیں۔ دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 31 کروڑ 34 لاکھ 64 ہزار 214

ہوگئی۔ امریکہ 6 کروڑ23 لاکھ 8 ہزار132 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3

کروڑ 58لاکھ 75 ہزار790 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ26 لاکھ 36 ہزار 359

مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ 26

ہزار336، فرانس میں 1 کروڑ26 لاکھ 80 ہزار780، روس میں1 کروڑ5 لاکھ 3 ہزار101 اور ترکی

میں 1 کروڑ 1 لاکھ 19 ہزار 884 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں 77 لاکھ 74 ہزار 863 اور جرمنی میں

76 لاکھ 90 ہزار632 مصدقہ کیسز ہیں۔فرانس میں کورونا کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، 24 گھنٹے میں

تین لاکھ پچاس ہزار نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے جبکہ تین سو اکتالیس اموات ہوئی ہیں۔؎عالمی

ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے خبر دار کرتے ہوئے کاہ کہ اومی کرون سے یورپ کی آدھی سے

زیادہ آبادی متاثر ہو سکتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا کہ

جنوری کے پہلے ہفتے میں کورونا وائرس کے 70 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے جو ایک خطرناک

تعداد ہے ، اس لہر میں کمی نہ آئے تو صورتحال مزید خوفناک ہو گی اور آئندہ دو ماہ میں یورپ

اومی کرون کے نرغے میں ہوگا۔ امریکہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ کے بعد خون کا بحران پیدا ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریڈ کراس کی جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عوامی

اجتماعات پر پابندی اور تعلیمی اداروں میں بندش کی وجہ سے خون کا بحران پیدا ہوا ہے کیونکہ خون

کے عطیات میں بڑی تعداد میں کمی واقع ہو گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا

کے پھیلاؤ کی وجہ سے اسکولوں سے ملنے والے سب سے زیادہ خون کے عطیات کی شرح 62

فیصد تک گر چکی ہے اور اس بڑی کمی کے بعد امریکہ میں خون کا بحران پیدا ہو گیا۔

کراچی اومیکرون کی شرح 95فیصد

 

 

<a href=”https://jtnpk.com/3291/%da%a9%da%be%db%8c%d9%84-%d9%88-%da%a9%da%be%d9%84%d8%a7%da%91%db%8c/”>رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے</a>

 

<a href=”https://twitter.com/jtnonline1″>قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں</a>

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے