کبڈی کے معروف کھلاڑی کو قتل کردیا گیا

(جے ٹی این پی کے) کبڈی کے معروف کھلاڑی قتل

کبڈی کے معروف کھلاڑی کو قتل کردیا گیا.

بھارت میں کبڈی کے معروف کھلاڑی سندیپ ننگل کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس نےذرائع کے مطابق برطانیہ میں مقیم ایتھلیٹ کبڈی ٹورنامنٹ کروانے کے لیے بھارت آئے ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سندیپ ننگل جو کبڈی کے حلقوں میں‘گلیڈی ایٹر‘ کی عرفیت سے مشہور تھے.

ان کے چہرے اور سینے پر گولیوں کے زخموں کے نشان نمایاں ہیں۔

کبڈی کے مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے 37 سالہ ایتھلیٹ برطانیہ منتقل ہو گئے تھے.

اور کبڈی مقابلوں کے انعقاد میں معاونت کے لیے ان دنوں بھارت آئے ہوئے تھے۔

بھارتی پنجاب پولیس کے مطابق سندیپ ننگل کبڈی میچوں کی نگرانی کر رہے تھے تو اس دوران انہیں 20 سے 25 گولیاں ماری گئیں۔

ہسپتال میں منتقلی پر انہیں مردہ قرار دیا گیا۔تا ہم حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے‘

کبڈی کا کھیل 2014 میں اس وقت ابھر کر سامنے آیا جب انتہائی کامیاب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی طرح اس کے کھلاڑیوں کی نیلامی ہوئی تھی.

کاروباری شخصیات اور بولی وڈ سٹارز نے کھلاڑیوں کو اپنی فرنچائز ٹیموں کا حصہ بنانے کے لیے بڑی بڑی رقوم خرچ کیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: