کانپیں ٹانگ رہی ہیں پر سمندرپار سے گانا تیار سوشل میڈیا پر وائرل
لندن (جے ٹی این پی کے نیوز) کانپیں ٹانگ رہی ہیں
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زبان پھسلنے پر سوشل
میڈیا پر مقبول ترین جملہ اب میمز سے ایک قدم آگے نکل کر موسیقی کی
دنیا تک پہنچ گیا ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی گلوکا رظہیرعباس خان نے
اس جملے پرایک گانا بنا ڈالا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے فالوورز کے
لیے انسٹا گرام پر شیئر کی ہے۔
عمران خان اور بلاول بھٹو کی موازنہ کرتی تصاویر بھی شامل
ویڈیو کلپ اور اسلام آباد میں کانپیں ٹانگ رہی ہیں کو گانے میں استعمال
کرنے کے علاوہ اس میں وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پاکستان
پیپلز پارٹی کی موازنہ کرتی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں، جبکہ آخر
میں پنجابی ٹوئسٹ بھی سننے کو ملے گا۔
گانا صرف تفریح طبع کے لیے بنایا ہے، ظہیر عباس خان
گلوکار نے قہقہوں والے ایموجیز کے ساتھ کیپشن میں لکھا، گزشتہ ہفتے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاندار جملے
ادا کیے تھے، میں نے وہ بہترین بول لے کر ایک گانا بنا ڈالا، انہوں نے
مزید لکھا کہ بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان مل کر ایک کیوٹ لو
اسٹوری تشکیل دیتے ہیں۔ پرمزاح گانا تخلیق کرنے والے ظہیرعباس خان
نے پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی واضح کیا کہ وہ کسی سیاسی جماعت کے
حامی نہیں ہیں اور یہ گانا صرف تفریح طبع کے لیے بنایا گیا ہے، اس لیے
ان سے نفرت نہ کی جائے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
کانپیں ٹانگ رہی ہیں ، کانپیں ٹانگ رہی ہیں