پاکستانی کامیڈین سہیل احمد کی بھارتی فلموں میں انٹری
شوبز ڈیسک/ کامیڈین سہیل احمد کی بھارتی فلموں
پاکستان کے معروف میزبان اورکامیڈین سہیل احمد عرف عزیزی اب بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظرآئیں گے۔
سہیل احمد پنجابی انڈین فلم ’’بابے بھنگڑے پاوندے نے“ میں سپراسٹار دلجیت دوسانج اور سرگن مہتا کیساتھ نظر آئیں گے۔
اس فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے،
جس میں اداکار دلجیت کو اپنے دوستوں کے ساتھ باپ کی موت کے بعد انشورنس پالیسی سے رقم حاصل کرنے
اور کاروبار کو سنبھالنے کا منصوبہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ سرگن مہتا جوکہ ایک اولڈ ایج ہوم میں کام کرتی ہیں اپنے مریضوں کی صحت کے بارے میں معلومات
شیئر کرکے دلجیت کے منصوبے کو پورا کرنے میں مدد کرتی ہیں۔اس فلم کی شوٹنگ امریکا میں کی گئی ہے، جس میں سہیل احمد نے والد کا کردار ادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت میں سیاسی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک میں ایک دوسرے کی فلموں اور ڈراموں کو ریلیز کرنے پر پابندی ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ
کامیڈین سہیل احمد کی بھارتی فلموں