کامیاب شادی کے گُراور سابق امریکی خاتون اول مشل اوباما
نیویارک (جے ٹی این پی کے) کامیاب شادی کے گُراور
سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ، سابقہ خاتونِ اول مشل اوباما نے سوشل میڈیا پر کامیاب شادی کے گُر شیئر کردیئے ۔
مشل اوباما نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شوہر باراک اوباما کیساتھ چند تصویروں کا کوبھی لاج شیئر کیا ۔
سابق امریکی خاتون اول نے اِن تصویروں کیساتھ باراک اوباما سے اپنے رشتے اور کامیاب شادی سے متعلق ایک خوبصورت نوٹ بھی شیئر کیا ہے۔
۔۔۔۔متعدد مقامات پر رہی ، لیکن اصلی مقام میرا اپنا گھر۔۔۔۔
انہوں نے کہا بطور ایک بالغ انسان میں آج تک متعدد جگہوں پر رہی ہوں مگر میرا صرف ایک اور اصلی گھر میرے بچے اور باراک اوباما ہے۔
مشل اوباما نے رشتے کو مضبوط بنانے کیلئے چند مشورے دیتے ہوئے لکھا ہمیں
ایمانداری اور بغیر کسی تنازع کے ایک دوسری کی بات سننی اور اہمیت دینی چاہیے،
اسی طرح ہم بطور ایک جوڑا ایک ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا ایک رشتے میں رہتے ہوئے کسی ایک کو بھی دوسرے
فرد پر زور یا دبائو نہیں ڈالنا چاہیے۔
ہر جوڑے کے اپنے مقاصد ہوتے ہیں اور ہمیں اس کی عزت کرنی چاہیے۔
میاں بیوی کو سمجھوتہ کرنا سیکھنا چاہیے
مجھ سے شادی کے بارے میں آج تک کئی نوجوانوں نے پوچھا ہے اور
میرا جواب عام طور پر یہی ہوتا ہے کہ رشتے کو آسان اور سادہ بنانے کی کوشش کریں۔
مشل اوباما نے لکھا کہ رشتے میں کسی بھی قسم کی بناوٹ نہیں ہونی چاہیے،
دونوں افراد کو ایک رشتے میں رہتے ہوئے سمجھوتہ کرنا سیکھنا چاہیے۔
مشل اوباما نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں اپنے فالوورز سے بھی تجربات
اور مشورے شیئر کرنے کا کہا ہے۔
کامیاب شادی کے گُراور
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : دبئی میں سکول فیسوں کی ادائیگی اب ڈیجیٹل کرنسی میں ہو گی