کالاش میرج ایکٹ کی تشکیل پر مشاورتی اجلاس

کے پی نیوز/ کالاش میرج ایکٹ کی تشکیل پر

کے پی کالاش میرج ایکٹ 2022 کی تجدید اور پیشرفت پر (PCWR-FF) پاکستان کونسل آف ورلڈ ریلیجن فیتھ فرینڈز کے

ذریعہ سوشل ہم آہنگی نیٹ ورک کے 5 ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

لوکل گورنمنٹ ڈائریکٹر جنرل مسٹر سعد الرحمن اور کنسلٹنٹ اعجاز محمود ، وزیراعلی کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے شرکت کی ۔

چترال میں دو دن کی مشاورتی ورکشاپ کے بعد حتمی بل تیار کیا گیا ہے جس میں مرد اور خواتین

سمیت کالاش کمیونٹی کے 43 قاضی کی باہمی رضامندی کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔ 11 نومبر کو شیلٹن

کے ریزیڈور پشاور میں چیف قاضی اور وزیر زادہ کی طرف سے اجاگر ہونے والی ترامیم کے بعد نظرثانی شدہ ڈرافٹ کیلئے ایک کامیاب میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ سمیت دیگر کی شرکت

PCWR -FF کے بانی ممبران میں قاری روح اللہ مدنی ,شہاب ، بشپ ہمفری سرفراز پیٹرز مسٹر ، ہارون سراب دیال

پروجیکٹ منیجر مقصود احمد سلفئی، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر، ادیبہ عدیل اور مسٹر عاصم خان نے شرکت کی۔

آخرکار بل وزیرزادہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جنہوں نے اس اقدام کی تکمیل میں دلچسبی ظاہر کی۔

اب یہ ایکٹ انہیں دیکھنے کیلئے محکمہ قانون کے پاس بھیجا جائے گا اور اس کے بعد کابینہ میں پیش

کیا جائے گا۔
انشاء اللہ اس ٹیم کی کوششوں کیساتھ کو کالاش میرج ایکٹ 2022 کو صوبائی اسمبلی میں کالاش برادری کے

ورثہ کو محفوظ رکھنے اور ان کی خواتین کو بااختیار بنانے کی منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: