کارکردگی میں عثمان بزدار نے دیگر وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑدیا

دیگر وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کارکردگی میں دیگر صوبوں کے

وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا۔انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ ( آئی پی آو آر )نے پاکستانی

عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق پنجاب سے 51فیصد شہریوں نے

عثمان بزدار کے صوبے پنجاب میں ترقیاتی کام کروانے کے حوالے سے کارکردگی پر اطمینا ن کا

اظہار کیا ۔خیبرپختونخوا میں محمود خان کی کارکردگی سے صوبے کے 48فیصد، جبکہ بلوچستان

میں میر عبدالقدوس بزنجو کی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کارکردگی سے 43 فیصد افراد مطمئن

نظر آئے۔ سندھ کے چیف منسٹر سید مراد علی شاہ صوبے میں ترقیاتی کام کروانے کے حوالے سے

اپنی کارکردگی سے38فیصد شہریو ں کو مطمئن کرنے میں کامیاب ہو ئے۔ صوبوں میں حکومتی

محکموں کی کارکردگی پر بھی عوام کی رائے سامنے آئی اور صوبائی محکموں کی سب سے

زیادہ بہتر کارکردگی ہونے کا خیبرپختونخوا سے 69فیصد افراد نے کہا۔ صحت عامہ کے شعبے میں

پنجاب سے سب سے زیادہ یعنی 72فیصد افراد مطمئن نظرآئے جبکہ تعلیم کے شعبے سے بھی پنجاب

سے 86فیصد افراد نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہا ر کیا ۔ سر و ے میں ملک بھر سے 3 ہزار 7 سو

سے زائد افراد نے حصہ لیا اور یہ سروے 22 دسمبر 2021سے 9 جنوری 2022 کے درمیان کیاگیا۔

سروے میں ترقیاتی کام کروانے کے حوا لے سے سب سے زیادہ یعنی 51فیصد افراد نے صوبہ پنجاب

کے وزیر اعلی عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن ہونے کا کہاجبکہ 45فیصد نے کارکردگی سے

غیر مطمئن ہونے کا بتایا ۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان کی کارکردگی سے 48فیصد

مطمئن تو 44فیصد غیر مطمئن نظر آئے، جبکہ بلوچستان کے چیف منسٹر میر عبدالقدوس بزنجو کی

کارکردگی سے 43فیصد افر ا د مطمئن تو 53فیصد غیر مطمئن نظر آئے۔صوبہ سندھ کے وزیر اعلی

مراد علی شاہ کی کارکردگی سے 38فیصد افراد نے مطمئن تو 57فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔

سروے میں صوبوں میں مختلف خدمات کے بہتریا خراب ہونے کا بھی عوام سے سوال کیاگیا۔

حکومتی محکموں کی کارکردگی سب سے زیادہ بہتر ہونے کا خیبرپختونخوا سے 69فیصد افراد نے

کہاجبکہ مزید خراب ہونے کا 29فیصد نے بتایا۔ جس کے بعد پنجاب سے 61فیصدنے صوبائی

محکموں کی کارکردگی پہلے سے بہترتو38فیصد نے مزید خراب ہونے کا کہا۔ بلوچستان سے 54

فیصدنے بہتر تو 42فیصد نے مزید خراب ہونے کا کہا۔ جبکہ سندھ سے 50فیصد نے صوبے میں

حکومتی محکموں کی کارکردگی بہتر تو 48فیصد نے پہلے سے مزید خراب ہونے کاکہا ۔ صو بو

ں میں صحت عامہ کے شعبے کی کارکردگی سے سب سے زیادہ مطمئن پنجاب سے 72فیصد افراد

نظرآئے۔ البتہ 26فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔ جس کے بعد خیبرپختونخوا سے 67فیصدنے

صوبے کے صحت عامہ کے شعبے کی کارکردگی سے مطمئن تو 31فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا

بتایا۔ بلوچستان سے 56فیصدنے کارکردگی سے مطمئن تو 42فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا،

جبکہ سندھ سے 53فیصد نے صوبے میں صحت عامہ کے شعبے میں کی کارکردگی سے مطمئن تو

46فیصد نے غیر مطمئن ہونے کاکہا۔تعلیمی سہولیات سے مطمئن ا فر ا د کی شرح سب سے زیادہ

پنجاب سے 86فیصد نظر آئی۔ البتہ صوبے سے 12 فیصد نے غیرمطمئن ہونے کا کہا۔ جس کے بعد

خیبرپختونخوا میں 80فیصدنے صوبے میں تعلیمی سہو لیا ت سے مطمئن تو 19فیصد نے غیر مطمئن

ہونے کا کہا، بلوچستان میں 62فیصد تعلیمی سہولیات سے مطمئن تو 35فیصد غیر مطمئن نظر آئے،

جبکہ سندھ میں تعلیمی سہولیات سے 58 فیصد مطمئن تو 40فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔

دیگر وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: