کابل ،نماز جمعہ کے وقت مسجد کے باہر کار بم دھماکہ، 9 نمازی شہید،41 زخمی
کابل نماز جمعہ کے وقت مسجد
کابل(جے ٹی این پی کے) افغانستان کے دارالحکومت کی جامع مسجد ’’وزیر اکبر خان‘‘ میں ہونیوالے دھماکے میں 9 نمازی شہید اور 41 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل کی وزیر اکبر خان جامع مسجد میں اس وقت زوردار دھماکا ہوا جب نمازی مسجد سے باہر آرہے تھے۔
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور عما رتیں لرز گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کے دروازے کے قریب بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اْڑا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی مسلمانوں پر ہندوؤں کے مظالم
طالبان حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا جس کے دوران 50 کے قریب زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
افغانستان کے خبر رساں ادارے ’’طلوع نیوز‘‘ کے مطابق مسجد دھماکے میں 9 نمازی شہید اور 41 زخمی بھی ہوئے۔
6 زخمیو ں کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب شہید ہونیوالوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ،
تاہم طالبان کے حکو مت قائم کرنے کے بعد سے ایسی وارداتوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے
اور طالبان حکومت نے ان کیخلاف کریک ڈائون آپریشن بھی کیا تھا۔
واضح رہے گزشتہ ماہ بھی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں بم دھماکے میں 50 نمازی شہید ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔
کابل نماز جمعہ کے وقت مسجد
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،