کابل،تعلیمی ادارے پر خودکش حملہ، 23 طلبہ جاں بحق، پاکستان کی مذمت

کابل (جے ٹی این پی کے) کابل تعلیمی ادارے پر خودکش حملہ

افغان دارالحکومت کابل ایک مرتبہ پھر خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا،

تعلیمی ادارے پر خودکش حملے میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں اکثریت طلبہ کی ہے جبکہ 27زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خودکش دھماکہ کابل کے ہزارہ اکثریتی علاقے دشت برچی میں تعلیمی ادارے کے باہر ہوا جہاں داخلہ ٹیسٹ جاری تھے اور وہاں 600 سے زائد طلبا موجود تھے۔

کابل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی زد میں آکر اب تک 23 طلبا جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں اکثریت طالبات کی ہے جب کہ 27 زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

زیادہ تر زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی مسلمانوں پر ہندوؤں کے مظالم

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال کسی بھی دہشت گرد گروپ نے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر درس گاہ پر خود کش دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان نے کابل میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانی نقصان پر شدید دکھ ہے،

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی حکومت، عوام سوگوار خاندانوں سے گہری ہمدردی اور دلی تعزیت کرتے ہیں۔

کابل دہشتگرد حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔

دہشتگردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کابل خودکش دھماکہ میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار

افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ کابل کے علمی مرکز میں ہولناک خودکش حملہ میں کم

عمر بچوں کی ہلاکت پہ گہرا دکھ ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اس وحشیانہ عمل کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں،

ہم افغانی عوام اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھی کہا کہ دہشت گردی سے نہ

صرف افغانستان، پاکستان بلکہ اقوام عالم کو بھی خطرہ ہے۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے عالمی تعاون کو مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
پاکستان

کابل تعلیمی ادارے پر خودکش حملہ

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: