امریکہبین الاقوامیتازہ ترین

کابل ائیرپورٹ پر خود کش حملے کے نئے تہلکہ خیز حقائق سامنے آ گئے

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

واشنگٹن: کابل ائیرپورٹ پر خود کش حملے کے نئے تہلکہ خیز حقائق سامنے آ گئے

افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران دو سال قبل کابل ائیر پورٹ کو نشانہ بنانے والے خودکش حملے کے حوالے سے نئے حقائق سامنے آئے ہیں۔ اس حملے سے متعلق تفتیش اب بھی جاری ہے۔ حملے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت کم از کم 173 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

حملے سے متعلق تفتیشی ٹیم کا مزید انٹرویوز کرنے کا فیصلہ

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون نے اعلان کیا کہ امریکی تفتیش کار اس تناظر میں نئے گواہوں کے انٹرویو کریں گے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ ( سینٹ کام ) کے ترجمان مائیکل لاہورن کے مطابق تفتیشی ٹیم مزید 19 انٹرویوز کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

اگر ضرورت پڑی تو اس سے زیادہ انٹرویو بھی ہو سکتے ہیں۔

نئی پوچھ گچھ کا فیصلہ معلومات کی روشنی میں کیا گیا ہے، ترجمان

انہوں نے وضاحت کی کہ اس نئی پوچھ گچھ کا فیصلہ عوامی گواہی میں موجود

معلومات کے جائزے کی روشنی میں یہ واضح ہونے کے بعد کیا گیا کہ امریکی

میرین کور کے سابق رکن ٹائلر ورگاس اینڈریوز کی طرف سے کانگریس کے

سامنے دی گئی گواہی میں وہ معلومات شامل تھیں جن کا دوسرے گواہ نے ذکر

نہیں کیا تھا۔ میرین کور کے ٹائلز خود بھی اس حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

اس تشخیص سے ایبی گیٹ پر حملے کے دوران زخمی ہونیوالے فوجیوں کی

شناخت کرنا بھی ممکن ہوا اور ان سے پوچھ گچھ نہیں کی گئی کیونکہ حملے

کے بعد طبی وجوہات کی بنا پر انہیں فوری طور پر نکال لیا گیا تھا۔

پہلی تحقیقات میں نتیجہ اخذ کیا گیا حملے کو ٹالا نہیں جا سکتا تھا

اس سے قبل ایک امریکی تحقیقات نے یہ نتیجہ اخذ کیا تھا 26 اگست 2021 کو

کابل ایئرپورٹ کے سامنے ہونیوالے اس حملے کو ٹالا نہیں جا سکتا تھا، لیکن یہ

نتیجہ ریپبلکن پارلیمنٹیرینز کو اس حملے اور افغانستان سے افراتفری میں انخلا

کے ذریعے اس مسئلے پر ڈیموکریٹک صدر بائیڈن کی انتظامیہ پر دباو ڈالنے سے نہیں روک سکا۔

مجھے خود کش حملہ آور کو گولی مارنے سے روکا گیا، سارجنٹ ٹائلر ورگاس اینڈریوز

سارجنٹ ٹائلر ورگاس اینڈریوز حملے کے دوران واچ ٹاور کے ایک اور رکن

کیساتھ تھے نے کانگریس کے سامنے گواہی دی کہ انہیں خودکش حملہ آور کو

گولی مارنے سے روکا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سادہ بات ہے ہمیں نظر انداز

کیا گیا۔ ہماری مہارت کو نظر انداز کیا گیا۔ ہماری حفاظت کیلئے کسی کو جوابدہ

نہیں ٹھہرایا گیا۔ میری رائے میں افغانستان سے واپسی ایک تباہی تھی۔ احتساب کی ناقابل معافی کمی تھی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

کابل ائیرپورٹ پر خود کش حملے ، کابل ائیرپورٹ پر خود کش حملے

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے