ڈی ای اے چنیوٹ کا کارنامہ، مرحوم مُعلم کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
چنیوٹ: ڈی ای اے چنیوٹ کا کارنامہ،
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چنیوٹ کو حکام بالا کے سامنے اپنی کارکردگی ظاہر کرنے کیلئے اُس وقت سُبکی کا سامنا کرنا پڑا جب اتھارٹی کے کرتا دھرتاوں نے وفات پا جانے والے ٹیچر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آفس طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 4 جولائی 2023 کو چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک 200 نصرآنہ کے استاد فتح شیر کو شوکاز نوٹس دیکر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اورذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے کی صورت میں تادیبی کارروائی کا انتباہ کیا۔
ایم ای اے نے سکول چیکنگ کے دوران 20 مئی 2023 کو فتح شیر کو سکول میں حاضر نہ پا کر ان کی غیر حاضری لگائی دی۔
جبکہ فتح شیر 29 دسمبر 2021 کو علالت کیوجہ سے لیور سنٹر فیصل آباد میں وفات پا گئے تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم فتح شیر کی پنشن کے کاغذات مکمل ہو کر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں جمع ہو چکے ہیں۔
مرحوم فتح شیر کی جگہ محمد اسحق رمانہ ایس ایس ٹی کو تعینات بھی کیا جا چکا ہے۔
اس وقوعہ کے بعد اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ادھرمختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے کہا ہے زندہ انسان تو
پہلے ہی مملکت خداد داد میں زندہ درگور تھے اب مردوں
کا آخری آرام گاہوں میں رہنا بھی حکومت نے مشکل بنا دیا
ہے۔ محکمہ تعلیم کے نااہل اور تنخواہ خور عملہ کی نااہلی
تو ثابت ہو چکی ہے۔ اس محکمہ میں موجود خامیوں کا بھی پردہ چاک ہو گیا ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ڈی ای اے چنیوٹ کا کارنامہ، ، ڈی ای اے چنیوٹ کا کارنامہ،
= — = تعلیم سے متعلق مزید خبریں (== پڑھیں ==)
===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)