ڈی آئی خان میں نوجوان کے قتل کی واردات پسند کی شادی کا شاخسانہ نکلی

ڈیرہ اسماعیل خان: نمائندہ خصوصی/ جے ایس شیرازی ڈی آئی خان میں

خیبرپختونخوا کے ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں روڈ پر چنگ چی رکشہ پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے 27 سالہ نوجوان طارو خان ولد کالو خان سکنہ لکی مروت کے قتل کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

پڑھیں۔ فائرنگ، ٹریفک حادثہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک جاں بحق، 18 افراد زخمی

مقتول نے پسند کی شادی کرنے کے بعد اپنی بیوی کے ہمراہ گزشتہ 15 روز سے اپنے دوست کے ہاں بخت فتح موڑ پر سکونت اختیار کر رکھی تھی پولیس کے مطابق جوڑے کے گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی،

پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

جس کا لڑکی والوں کو شدید رنج تھا اس سلسلے میں مقتول کے بھائی شارخ نے پولیس رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا ہے کہ لڑکی کے قریبی رشتہ داروں امیر بادشاہ ولد خان محمد اور انور ولد محمود خان اقوام بھٹنی ساکنان تجوڑی لکی مروت نے اسکے بھائی مقتول طارق خان کو پسند کی شادی کرنے کی پاداش میں قتل کیا اور فرار ہوگئے

تاہم پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف قتل اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش اور روپوش ہونیوالے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے واضح رہے کہ چنگ چی رکشہ پر فائرنگ کے نتیجے میں مقتول کے دوست بھی فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ

 

ڈی آئی خان میں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: