فائرنگ، ٹریفک حادثہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک جاں بحق، 18 افراد زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان/ نمائندہ خصوصی جے ایس شیرازی / فائرنگ، ٹریفک حادثہ، ڈیرہ اسماعیل خان
خیبر پختونخوا کے ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مختلف مقامات پر
فائرنگ اور ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ 18 افراد
شدید زخمی ہو گئے، مجروحین میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی
جاتی ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا کی مزید اہم خبریں (== پڑھیں ==)
واقعات کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ کینٹ کی حدود بنوں اڈا کے قریب رونماء
ہوا جہاں نامعلوم افراد کی چنگ چی رکشہ پر فائرنگ کے نتیجے میں رکشہ
میں سوار شخص موقع پر جاں بحق جبکہ بخت اللہ سمیت دو افراد زخمی
ہو گئے تاہم چنگ چی رکشہ میں سوار دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
تھانہ کینٹ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے، تاہم تادم تحریر فائرنگ
کے واقعے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔
ٹانک روڈ پر ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا
دریں اثناء ٹانک روڈ پر واقع چہکان پولیس چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار
کیری ڈبہ اور موٹر کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں
سوار 16 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں، زخمی
ہونیوالوں میں کانٹیبلز وحید، جاوید اور حاجی بنوت، پیر رحمان، عرفان اللہ،
محسن، اسد، اور نعمان سمیت دیگر افراد شامل ہیں جنہیں طبی امداد
فراہم کرنے کے لئے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں
پر ڈاکٹری رپورٹ کے مطابق بعض مجروحین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
فائرنگ، ٹریفک حادثہ، ڈیرہ اسماعیل خان