ڈینگی سے بچاؤ کیلئے پشاور اندرون شہر گلی کوچوں میں مہم کا آغاز

پشاور(آئی آر خان) ڈینگی سے بچاؤ کیلئے

صوبائی دارالحکومت پشاور اندرون شہر کے قدیم بازار کریم پورہ سے متصل گلی کوچوں میں صفائی اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری لانے کی بدولت بچوں میں وبائی امراض کے پھیلنے جیسے خدشات میں کمی واقع ہوئی ہے تو دوسری طرف ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے یوسی 15 نیبرہوڈ 33 میں مہم شروع کردی گئی ہے

یوسی چیئرمین سعود خان کی خدمات لائق تحسین ہیں، حبیب اللہ

اس حوالے سے سیاسی و سماجی شخصیت کریم پورہ بازار کے چیئرمین حبیب اللہ ( شاہ جی) و دیگر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہیں یونین کونسل میں بلدیاتی نظام کے ثمرات ملنا شروع ہوتے دکھائی دے رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی یوسی چیئرمین سعود خان المعروف خدائی خدمتگار اور انکی ٹیم کی علاقہ مکینوں کیے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے کے سبب حالات پہلے سے بہتر ہوئے ہیں

تمام گلی کوچوں میں فوگ اسپرے کرایا جائیگا، خرم شہزاد

ادھر عوامی نمائندوں خرم شہزاد ، اندر پرکاش اور ملک راشد خان کی زیر نگرانی  ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں جھنڈا بازار ، محلہ دھونا پتی ، محلہ میر سدو ، میر بدو اور محلہ عطائی خان میں فوگ اسپرے کیا گیا ہے اس حوالے سے بازار کریم پورہ ٹو کے صدر و منتخب بلدیاتی نمائندے خرم شہزاد نے جے ٹی این انٹرنیشنل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوسی 15 کے مکینوں کی بھرپور حمایت سے کامیابی حاصل ہوئی ہے اور علاقہ مکینوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں،

شہری ڈینگی بچاؤ ہدایات پر عمل کریں، عوامی نمائندوں کی اپیل

انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر کے وائرس سے بچنے کیلئے پورے یوسی میں بالترتیب سپرے کیا جائیگا البتہ شہری پانی جمع کرنے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں اور فالتو پانی رات کو تلف کردیا کریں علاؤہ ازیں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کو پھینکنے سے اجتناب کریں تاکہ مچھر مکھیوں اور دیگر حشرات الارض کی بہتات سے بچا جاسکے انہوں نے ڈبلیو ایس ایس پی کے عامر خٹک اور وزیر محمد کی جانب سے بھرپور تعاون پر انکا اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا 

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ

خبروں و اشتہارات کیلئے ہمارے خیبرپختونخوا کے بیورو چیف سے رابطہ کریں وٹس ایپ :
92-314-9288665+
ڈینگی سے بچاؤ کیلئے

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: