ڈی آئی خان، تحصیل کلاچی میں پولیس وین پر راکٹ حملہ ،5اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان (جے ایس شیرازی )
ڈی آئی خان، تحصیل
صوبہ خبیر پختونخوا کے انتہائی جنوبی ضلع ڈیر ہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں راکٹ کے حملے
میں پولیس کے پانچ جوان شہید جبکہ ڈی ایس پی اوردیگر دو اہلکار زخمی شدیدزخمی ہوگئے ۔
ڈی ایس پی فضل سبحان پولیس اہلکاروں کیساتھ گشت پر تھے
تفصیلات کے مطابق پیر کوڈیر ہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں چوک یادگار کے قریب ڈی
ایس پی کلاچی کی گاڑی پر راکٹ سے حملہ کیاگیا ، جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار شہید جبکہ
ڈی ایس پی اور دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
حملہ سے پولیس وین جل کر خاکستر ہوگئی
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی فضل سبحان پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گشت کررہے تھے کہ
کلاچی یادگار چوک کے قریب انکی گاڑی پر پہلے راکٹ سے حملہ کیا گیا اور پھر فائرنگ کی گئی حملہ
کے نتیجہ میں ڈی ایس پی فضل سبحان سمیت متعدد اہلکار زخمی ہوگئے، جن میں سے تین اہلکار زخموں کی
تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر شہید ہوگئے جبکہ دیگر دو بھی بعد ازاں چل بسے حملہ سے پولیس وین جل کر خاکستر ہوگئی ۔حملہ کے دوران
دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنائی دی گئیں۔
سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جنہوں نے شہداء
کے جسد خاکی اوردوزخمی اہلکاروں اور ڈی ایس پی فضل سبحان ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈی ایس پی کی
حالت تسلی بخش جبکہ پولیس جوانوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو
گھیرے میں لے لیا ۔ رات کی اندھیرے اور قریبی کھیتوں کی بدولت آپریشن کےلئے مزید نفری بھی
ڈیرہ اسماعیل خان سے روانہ کر دی گئی ہے۔ شہید اور زخمی پولیس اہلکاروں کے نام تاحال معلوم
نہیں ہوسکے ۔
یہ بھی پڑھیں۔ ڈیرہ میں مدرسے کی طالبہ ذبح، قاتل کون۔۔؟
ڈی آئی خان، تحصیل