ڈیرہ و ٹانک میں مردم شماری پر تحفظات، ہائیکورٹ نے جواب طلب کر لیا
ڈیرہ اسماعیل خان: نمائندہ خصوصی : ڈیرہ و ٹانک میں مردم شماری
صوبہ خیبر پختونخوا کے انتہائی جنوبی اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں مردم شماری 2023 پر تحفظات کے سلسلے میں عدالت عالیہ پشاور ڈیرہ بینچ نے وفاقی، صوبائی و ضلعی حکومتی ذمہ داروں اور وفاقی ادارہ شماریات کے مرکزی، صوبائی و علاقائی نمائندوں سے جواب طلب کر لیا۔
پڑھیں : ڈیرہ ٹانک کی آل پارٹیز کانفرنس، مردم و خانہ شماری 2023 نامنظور
سول سوسائٹی ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک ایکشن کمیٹی کے سربراہ سابق ایم این اے داور
خان کنڈی، زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ، محمد عرفان مغل، دین محمد ابوالمعظم ترابی اور محمد
بلال کی جانب سے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری وقار عالم ایڈووکیٹ کی
دائر کردہ رٹ پیٹیشن پر مختصر سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ نے وقار عالم ایڈووکیٹ کے دلائل
سماعت کر کے ابتدائی طور پر متعلقہ ذمہ داران سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔
لاکھوں افراد کا شمار نہ کیا جانا دونوں اضلاع کیلئے بڑا نقصان، وقار عالم ایڈووکیٹ
کیس کی سماعت کے بعد وقار عالم ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت
عالیہ نے سول سوسائٹی کے تحفظات کا احساس کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت پر کمنٹس
مانگ لیے ہیں۔ انہوں نے عدالتی کردار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سول سوسائٹی
نے کل جماعتی کانفرنس سمیت سڑکوں پر احتجاج کیا مگر خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہ ہوا، جس
کی وجہ سے عدالت سے رجوع کرنا ناگزیر ہو گیا تھا۔ اُمید ہے کہ لاکھوں لوگوں کو شمار نہ
کرنے پر عدالت حوصلہ افزا فیصلہ صادر کرے گی، کیونکہ مردم شماری میں لاکھوں افراد
کے نہ گنے جانے سے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے اضلاع کو بہت بڑا نقصان ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپارکو کے ناقص نقشوں کے سبب رہ جانے والے انچاس ہزار افراد
کو شمار کیا گیا اور مردم شماری کی تاریخ میں توسیع بھی کی گئی ہے، جو احتجاج کا نتیجہ
ہے۔
پُر امید ہوں عدالت عالیہ سول سوسائٹی کے تحفظات پر منصفانہ فیصلہ دے گی، داور خان کنڈی
اس موقع پر تحریک کے محرک اور مقدمے کے مرکزی کردار داور خان کنڈی نے کہا کہ میں
فاضل عدالت کی کارروائی سے مطمئن ہوں اور امید کرتا ہوں کہ عدالت عالیہ سول سوسائٹی کے
تحفظات پر بہتر فیصلہ دے گی۔ واضح رہے کہ مردم شماری میں بے قاعدگیوں و بے ضابطگیوں
سمیت ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے اضلاع میں مستقل مقیم لاکھوں وزیرستان کے باسیوں کو
شمار نہ کرنے پر تشویش پائی جا رہی اور احتجاج بھی جاری ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ڈیرہ و ٹانک میں مردم شماری ، ڈیرہ و ٹانک میں مردم شماری ، ڈیرہ و ٹانک میں مردم شماری
= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں