ڈیرہ میں شدید گرمی ،والدین کا تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا مطالبہ

ڈیرہ اسماعیل خان : نمائندہ خصوصی/ جے ایس شیرازی : ڈیرہ میں شدید گرمی

J S Sherazi

صوبہ
خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع و ڈویژن ڈیرہ
اسماعیل خان اور صوبہ کے اکثر شہروں میں
گذشتہ ہفتے سے جاری گرمی کی شدت میں روز
بروز اضافہ ہو رہا ہے  حتی کہ مئی کے وسط میں
پڑنے والی مذکورہ شدید ترین گرمی نے پچھلے
30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس سے طلبا و
طالبات سب سے زیادہ متاثر ہونے لگے ہیں

والدین کا وزیراعلیٰ کےپی محمود خان سے مطالبہ

جس کی
وجہ سے والدین نے بچوں کی قیمتی زندگیاں
بچانے کیلئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود
خان سے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں فوری
موسم گرما کی تعطیلات کا مطالبہ کیا ہے۔طلبا و
طالبات کے والدین نے کہا کہ ایک طرف روزانہ کی
بنیاد پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل، محکمہ
موسمیات اور محکمہ صحت سخت ترین
ایڈوائزری جاری کر رہا ہے اور لوگوں کو ہیٹ
سٹروک، لو اور شدید گرمی سے بچنے کیلئے دوپہر
تک کے اوقات کے دوران گھروں میں رہنے اور
حفاظتی و تدارکی اقدامات پر عمل کی ہدایت
کی جارہی ہے مگر دوسری طرف سکولوں کے
لاکھوں طلبا و طالبات کو بے یار و مددگار چھوڑا
جا رہا ہے۔

سکولوں کے کلاس رومز بنیادی سہولیات کا فقدان

انہوں نے کہا کہ اکثریتی سرکاری سکولوں میں با لخصوص اور نجی و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے کلاس رومز میں با لعموم بچوں کیلئے مناسب ہوا ، پنکھوں، ایگزاسٹ فینز، سایہ، الیکٹرک واٹر کولرز،وینٹی لیشن، جنریٹرز، یو پی ایس اور فرسٹ ایڈ وغیرہ کا کوئی انتظام نہیں جس نے ان کی زندگیوں کو داﺅ پر لگا دیا ہے۔

مضر صحت اشیاء کھانے سے بچوں میں بیماریاں عام ہونے لگیں

انہوں نے کہا کہ رہی سہی کسر بجلی کی بار بار بندش نے پوری کردی ہے جس کے باعث بچے سکولوں میں ناقص، غیر معیاری و آلودہ اور مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں اسی طرح سکولوں کی کنٹینرز پر گھٹیا و دو نمبر کولڈ ڈرنکس کی فروخت جاری ہے جس نے والدین کو سخت اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکول سربراہان نے بجلی جانے کی صورت میں متبادل کے طور پر میں اپنے دفاتر کیلئے تو یو پی ایس اور جنریٹرز کا اہتمام کر رکھا ہے لیکن جن بچوں کی فیسوں سے وہ تنخواہ لیتے ہیں ان کی انہیں کوئی فکر نہیں۔

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ

ڈیرہ میں شدید گرمی

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: