ڈیرہ میں استانی ذبح، قریبی مدرسے کی تین معلمات آلات قتل سمیت گرفتار
یڈیرہ اسماعیل خان : نمائندہ خصوصی/ جے ایس شیرازی ڈیرہ میں استانی ذبح
خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے انجم آباد میں مدرسہ کی معلمہ کا گلہ کاٹ کر قتل کرنے
کے الزام میں تین خواتین کو حراست میں لے لیا گیا ہے پولیس کے مطابق تینوں خواتین دوسرے مدرسے میں
پڑھانے والی استانیاں ہیں اور انکے قبضے سے آلات قتل چاقو، چھری اور ایک عدد ڈنڈا برآمد کرلیا ہے
یہ بھی پڑھیں۔ ڈیرہ میں مدرسے کی طالبہ ذبح، قاتل کون۔۔؟
تھانہ کینٹ کے علاقے انجم آباد میں منگل کی صبح ہونیوالی قتل کی واردات کے بارے پولیس اور مقامی افراد
سمیت دیگر ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق مدرسہ اسلامیہ الفلاح البنات نجم آباد میں پڑھانے والی مقتولہ معمول
سفید چادر میں لپیٹی لاش سرے راہ پڑی رہی
کے مطابق صبح گھر سے نکل کر چنگ چی رکشہ کے زریعے آئی اس اثناء میں ابھی وہ مدرسہ کے
دروازہ پر پہنچی کہ اچانک قریب قائم مدرسہ میں پڑھانے والی تین معلمات نے اسے دپوچ کر زود کوب کرنے
کے بعد اس کے گلے پر چھری پھیر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی،
خواتین نے مردہ لاش کو سفید چادر میں سمیٹا اور خود وہاں سے غائب ہوگئی، ہمیں موصول ہونیوالی تصویر میں
دیکھا جاسکتا ہے کہ مقتولہ کی چادر میں لپٹی لاش گلی میں سرے راہ پڑی ہے جبکہ ایک بچے کے
مذہبی رنگ دینے کی کوشش، ڈی پی او نے اندر کی بات بتا دی
علاؤہ دور تک کوئی بھی نظر نہیں آرہا ہے، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجم الحسنین کے مطابق
نمزکورہ علاقے میں خواتین کے دو دینی مدارس ہیں میں اور انکی معلمات میں تنازعات چل رہے ہیں
گرفتار شدہ خواتین واقعے مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی کررہی ہیں تاہم پیس نے خواتین کے موبائل فونز وغیرہ
قبضے میں لیکر سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز شروع کرلیا ہے جلد ہی اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔
مقتولہ کی لاش علاقے پہنچنے پر کہرام مچ گیا
دوسری جانب قتل ہونیوالی معلمہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے گھر واقع نور نواب لائی گئی
لاش گھر پہنچتے ہیں علاقے میں کہرام مچ گیا اس موقع پر اہلیان علاقہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی،
جبکہ اس دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے مقتولہ کے اس بیمانہ قتل پر ہر دل سوگوار اور
ہر آنکھ اشکبار تھی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ڈیرہ میں استانی ذبح