ڈیرہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا ایک نوجوان زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان: نمائندہ خصوصی جے ایس شیرازی ڈیرہ فائرنگ کے مختلف
خیبرپختونخوا کے ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ کینٹ کی حدود میں مختلف مقامات پر فاٸرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبک ایک نوجوان زخمی ہوگیا ہے،
ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار، مقدمات درج
واقعات کے مطابق پہلا واقعہ دریا بند روڈ نزد نیو بنوں چنگی کے قریب پیش آیا جس میں نامعلوم افراد کی فاٸرنگ سے مشتاق نیازی ولد گل جان سکنہ سی آر بی سی عمر 44 موقع پر جاں بحق ہوگیا،
پڑھیں۔ فائرنگ، ٹریفک حادثہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک جاں بحق، 18 افراد زخمی
اسی طرح فائرنگ کا دوسرا واقعہ بنوں اڈہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فاٸرنگ سے میانوالی کا رہائشی محمد زبیر لگ موقع پر جاں بحق جبکہ نوجوان رسول خان جو کہ ٹکٹ خریدنے آیا تھا معمولی زخمی ہوگیا۔
پڑھیں۔ ڈی آئی خان میں نوجوان کے قتل کی واردات پسند کی شادی کا شاخسانہ نکلی
تاہم مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلٸے ٹراما سنٹر منتقل کر دی گئیں۔ اس سلسلے میں مقامی پولیس نے دونوں واقعات میں نامعلوم ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ڈیرہ فائرنگ کے مختلف