ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجا اختر علی راجپوت سپرد خاک

ڈیرہ اسماعیل خان (ابوالمعظم ترابی سے) ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف سیاسی

ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف و مشہور سیاسی و سماجی اور تجارتی شخصیت راجا اختر علی راج پوت دار فانی سے رخصت ہو گئے۔

ان کی نماز جنازہ گومل یونیورسٹی کے قائداعظم (سٹی)کیمپس کے سبزہ زار میں ادا کی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر اور طبقات زندگی کے لوگوں سمیت سیاسی،مذہبی، سماجی ،تجارتی،صنعتی،علمی،ادبی ،صحافتی اور سرکاری و غیر سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔

بعد ازاں مرحوم کے جسد خاکی کو آبائی قبرستان اہل اسلام میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

راجا اختر علی مرحوم جوانی میں اپنے والد مرحوم راجا نصیر الدین کے جانشین مقرر ہوئے۔

وہ راج پوت برادری کے سربراہ،مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے نائب صدر اور مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر تھے۔

ڈیرہ میں فرقہ واریت و بدامنی کے خلاف انکی خدمات تاریخ میں یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے راج پوت برادری کی سربراہی انتہائی مشکل اور کٹھن حالات میں سنبھالی تھی جب کہ برادری کو مذہبی و قومیتی حوالے سے انتہا پسندی و شدت پسندی کے سنگین الزامات کا سامنا تھا۔

مرحوم نے اپنی فہم و فراست اور حکمت و دانش کے ساتھ بے باکانہ،دلیرانہ،بہادرانہ،جرات مندانہ اور شجاعانہ قیادت کرتے ہوئے برادری کی قیام و استحکام پاکستان،ترقی و خوش حالی اور ڈیرہ میں امن و اخوت کے لیے خدمات کا لوہا منوایا اور ریاست کو باور کروایا کہ راج پوت برادری محب وطن،امن پسند،جذبہ اخوت و محبت سے سرشار اور مذہبی و قومیتی تعصبات سے پاک ہے۔

مرحوم نے برادری کو مسائل و مشکلات سے دور رکھتے ہوئے متحد و منظم رکھا

جب کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستگی کے باوجود تمام سیاسی وجماعتوں اور قیادتوں

میں بے حد احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔

مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر کی حیثیت سے تاجر برادری کو اتحاد و اتفاق

کے ساتھ جوڑ کر اسے اہل ڈیرہ کے حقوق کا علم بردار و ترجمان بنایا.

اورعوامی سماجی مسائل کے حل کی خاطرذہبی،سیاسی،سماجی،تعلیمی،تجارتی،

زرعی،صنعتی سمیت زندگی کے تمام طبقات و شعبہ جات کی نمائندگی کے لیے پلیٹ فارم

مہیا کیا جس نے اہل ڈیرہ کے اتحاد و اتفاق کی مثال قائم کی۔

مرحوم تمام طبقہ ہائے فکر کی نگاہوں میں محترم و مکرم تھے۔کلمہ حق کہنے،

صاف گوئی کرنے،حق گو ہونے اور دل کی بات کھل کر بیان کرنے کا پورا پورا ملکہ رکھتے

اور لگی لپٹی کے بغیر سب کچھ واضح کر دینے میں شہرت رکھتے رکھتے تھے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف سیاسی

یہ بھی پڑھیں : بذریعہ صدارتی آرڈیننس منی بجٹ نافذ ، 70 ارب سے زائد نئے ٹیکس عائد

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: