ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کی ترقی کا راستہ
ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کی ترقی
صوبہ خیبر پختونخوا کے انتہائی جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے مسائل کا حل اور ترقی کا راستہ مستقل امن ہے جو تاحال ممکن نہیں ہو سکا۔
معاشرے میں سہولت کار اور دہشت گرد بھی موجود ہیں جو مستقل امن کی راہ میں حائل ہیں۔
فوج اور پولیس پر حملے ہوتے رہتے ہیں اور یہ ثبوت دیا جاتا رہتا ہے کہ شرپسند جب، جیسے اور جہاں چاہیں حملے کر سکتے ہیں۔
تیل دیکھ اور تیل کی دھار دیکھ
امن و امان کے نفاذ کے ذمہ دار اداروں کو اپنی فعالیت اور
کارکردگی پر نظر ثانی کرنے کیساتھ کالی بھیڑوں اور آس
پاس موجود امن دشمنوں کی بیخ کنی بھی کرنا ہو گی ورنہ
مستقل امن یقینی نہیں ہو سکتا۔ صحت کی سہولیات کی مزید
اور بہتر فراہمی کی خاطر سرکاری ہسپتالوں میں ضروری
اقدامات کرنا چاہییں تاکہ مریضوں اور زخمیوں کو دیگر
شہروں کے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ بند اور شہریوں کو مشکلات سے نجات مل سکے۔
پاڑہ چنار، پاک افغان قبائل کا اراضی تنازع
کارڈیالوجی و چلڈرن ہسپتالوں اور کڈنی سنٹر کے قیام کا
عمل تیز کیا جانا چاہیے جبکہ گومل میڈیکل کالج میں ڈینٹل
کالج قائم کرنے کی اجازت فوری دی جانی چاہیے کیونکہ
گومل میڈیکل کالج نے مکمل تیاری کی ہوئی ہے۔ ادارے
کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر نسیم صبا نے کانووکیشن میں قائم
مقام گورنر و سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی
اور پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی امین
گنڈاپور کی موجودگی میں سپاس نامہ پیش کیا تھا اور دونوں شخصیات نے عملدرآمد کی یقین دیہانی کروائی تھی۔
شدت پسندی، قلم، کتاب، برش اور رنگ
ڈیرہ شہر کے ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے فلائی
اوورز کی تعمیر و تکمیل اہمیت کی حامل ہے کیونکہ مستقبل
میں ٹریفک مسائل مزید گھمبیر ہو جائیں گے، لہذا فلائی اوورز
کی تعمیر و تکمیل ممکنہ و متوقع دشواریوں کا پیشگی حل ہے
تاہم اندرون و بیرون شہر تجاوزات کا خاتمہ بھی ناگزیر ہے۔
عدالت عالیہ نے تجاوزات اور خود ساختہ اسپیڈ بریکروں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا حکم دیا
مگر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ تاحال تجاوزات و اسپیڈ بریکرز
کا جال جوں کا توں ہے۔ نکاسی آب کا منصوبہ اہم ہے لیکن
اسے مفید کی بجائے مضر بنانے سے بچانے کیلئے قواعد و
ضوابط کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جانا چاہیے۔ ایسا نہ
ہو کہ بعد ازاں خوشی کی بجائے پچھتاوا ہو۔ ابھی سے سڑکوں
کا بیٹھ جانا خطرے کی گھنٹی ہے۔ اگر توجہ نہ دی گئی تو اربوں روپے کا ضیاع ہو جائے گا۔
جامعہ گومل کا مستقبل عدالتی حکم سے وابستہ
گومل یونیورسٹی کو مالیاتی و انتظامی بحرانوں سے نکالنے
کے لیے مطلوبہ اقدامات لازم ہیں۔ خصوصی گرانٹ دینے کے
ساتھ نظم و نسق کی بہتری کی خاطر ضروری اقدامات کیے جانے چاہییں۔
زرعی یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیر اور اسے فعال رکھنے
کے لیے علاوہ وسائل مہیا کیے جانے ضروری ہیں تاکہ جامعہ
گومل اور زرعی یونیورسٹی اپنے اپنے مقام پر مضبوط و مستحکم ہوں۔
ڈیرہ سے پشاور موٹر وے پر تیزی سے کام کیا جائے۔ چشمہ
رائٹ لفٹ بینک کینال کی تعمیر کا منصوبہ اب باتوں سے آگے بڑھنا چاہیے۔
چودھوان، درابن، شیخ حیدر، ثانک زاموں سمیت وزیرستان
کے اضلاع میں چھوٹے آبی ذخائر جلد تعمیر ہونے چاہییں تاکہ
لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی سیراب ہو کر ملک بھر کو اجناس
فراہم کر کے غذائی قلت سے بچا سکے جبکہ علاقہ سیلابی
تباہیوں اور نقصانات سے محفوظ ہو سکے۔لاکھوں کیوسک پانی
کا ضیاع بھی نہ ہو اور پیاسے لوگوں کو پینے کا پانی بھی دستیاب ہو سکے۔
خیبر پختونخوا میں فوج اور پولیس پر حملے
سیلاب سے متاثرہ چشمہ رائٹ بینک کینال اور گومل زام
ڈیم کی نہروں کی مرمت جلد مکمل کرنا لازم ہے تاکہ گندم
کی کاشت ممکن اور لوگوں کو پینے کا پانی میسر ہو سکے۔
انمر کلاں، شیخ بدین ایسے سیاحتی مقامات پر کام تیز کیا جائے
اور وزیرستان میں بھی سیاحت کے فروغ کے لیے کام جانا چاہیے۔
بجلی و گیس کی فراہمی نہ ہونے کے برابر مگر بھاری بلوں اور جرمانوں کی مشق جاری ہے۔
خدارا زیادتیاں اور ظلم بند کر کے کاروبار ٹھپ اور مزدوری کے مواقع ختم ہونے کا سلسلہ روکا جائے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کی ترقی ، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کی ترقی ، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کی ترقی
مزید تجزیئے ، فیچرز ، کالمز ، بلاگز،رپورٹس اور تبصرے ( == پڑھیں == )