ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، 2 جوان شہید

آئی ایس پی آر/ ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز

صوبہ خیبر پختونخوا کے انتہائی جنوبی ضلع و ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے درازندہ میں

سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین تازہ جھڑپ ہوئی ہے اس دوران دونوں اطراف سے فائرنگ کے تبادلے

میں پاک آرمی کے دو جوان شہید ہوگئے ہیں

واقعہ کلیئرنس آپریشن کے دوران رونما ہوا، شہداء ساجد حسین کا تعلق خوشاب اور محمد اسرار کا اٹک سے ہے

اس سلسلے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جاری ہونیوالی تفصلات کے مطابق

ڈی آئی خان میں درازند کے مقام پر سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے

جس کے نتیجے میں نائیک حسین اور سپاہی محمد اسرار شہید ہوگئے ہیں

متعلقہ خبریں

پاک فوج کے شہداء میں 33 سالہ نائیک ساجد حسین کا تعلق خوشاب اور 26 سال کے سپاہی محمد اسرار

کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے ہے اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مزکورہ علاقے میں

دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: