ڈیرہ اسماعیل خان میں سولر پلیٹس ، واٹر کولرز، پنکھوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ
ڈیرہ اسماعیل خان( جے ایس شیرازی ) ڈیرہ اسماعیل خان میں سولر پلیٹس
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے انتہائی جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان
میں مہنگائی کی آڑ میں سولر پلیٹس، واٹر کولرز، پنکھوں اور بیٹریوں کی قیمتیں
آسمان سے باتیں کر نے لگیں، ناروا لوڈ شیڈنگ اور گرمی کے ستائے عوام 50
سے 80 گنا مہنگی قیمت پر سولر اشیا خریدنے پر مجبور ہو گئے۔
= پڑھیں = خیبر پختونخوا کی مزید اہم خبریں
تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اچانک اضافے اور واپڈا کی ظالمانہ
لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام بجلی کے متبادل سولر و دیگر ذرائع سے الیکٹرانک
اشیا کے استعمال پر مجبور ہیں۔ تاہم مقامی دکانداروں کی جانب سے ٹیکسوں میں
اضافے کے بہانے سولر پلیٹس اور دیگر متعلقہ اشیاء کی قیمتوں میں 50 تا 80 گنا
اضافہ کر دیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں چند ماہ قبل 8000 روپے میں ملنے والی 180
وولٹ کی سولر پلیٹ کاریٹ 13ہزار سے زائد، 5500 روپے میں فروخت ہونیوالی
150 وولٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت 10 ہزار سے زائد کر دی گئی ہے-
بیٹریوں کے نرخوں میں بھی 30 تا 50 فیصد اضافہ
مقامی سطح پر تیار کئے جانیوالے سولر واٹرکولرز اور پنکھوں کی قیمتوں میں
بھی 50 تا 80 فیصد جبکہ اس کیساتھ ساتھ بیٹریوں کے نرخوں میں بھی مارکیٹ
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت 30 تا50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آ رہا
ہے۔ جس کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں، انہوں نے حکومت وقت سے فوری
نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے-
نرخوں میں اضافے کی وجہ ٹیکسز کی بھرمار ہے، کاروباری حلقہ
اس حوالے سے جتن نیوز اردو کے نمائندے نے جب سولر الیکٹرانک اشیا کے
کاروبار سے وابستہ افراد سے رابطہ کیا تو انہوں نے قیمتوں میں اضافے کو
ٹیکسوں اور ایکسائز ڈیوٹی سمیت دیگر مدوں میں ٹیکسوں میں ہوشربا اضافے
کی وجہ قرار دیا- ساتھ ہی انہوں نے آئے روز بڑھتی قیمتوں کے باعث کاروبار
متاثر ہونے سمیت صارفین سے لڑائی جھگڑوں کی بھی شکایت کی-
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سولر پلیٹس ، ڈیرہ اسماعیل خان میں سولر پلیٹس