پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان میں جشنِ بہاراں ادبی نشست کا احوال، تصویری جھلکیاں

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

ڈیرہ اسماعیل خان میں جشنِ بہاراں

ڈیرہ اسماعیل خان: خصوصی رپورٹ:

ممتاز ماہر نفسیات و لکھاری ڈاکٹر شاہد مسعود خٹک اور ادبی و سماجی تنظیم ارباب دانش فورم کے زیر اہتمام شہریار ولا چشمہ روڈ نزد ہمت اڈہ میں ’’ جشن بہاراں ادبی نشست ‘‘ کے موضوع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سابق ضلعی تعلیمی افسر محمد حنیف رحمانی نے کی، جبکہ ماہر تعلیم و لکھاری شخصیت ریاض انجم مہمان خصوصی تھے۔

جشن بہاراں ادبی محفل کے شرکا

گلزار احمد، ڈاکٹر شاہد مسعود خٹک، سید حفیظ اللہ شاہ گیلانی،

وجاہت علی عمرانی، رحمت اللہ عامر، خوشحال ناظر، محترمہ

صائمہ قمر، محترمہ ریحانہ فردوس، محترمہ نبیلہ خان، بشیر سیمآب

اور ریاض انجم نے سنجیدہ و فکاہیہ نثری تحریریں اور اشعار سنا کر

شرکا کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں اور اصلاح احوال کا پیغام بھی دیا۔

ایسی نشستوں سے سیکھنے کو ملتا ہے، حنیف رحمانی

صدر مجلس محمد حنیف رحمانی نے ڈاکٹر شاہد مسعود خٹک اور

ارباب دانش فورم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قلمکاروں کیساتھ

نشست میں لطف اٹھانے کیساتھ بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

ایسی تقاریب کا انعقاد مسرت و شادمانی کا سبب بھی ہوتا ہے، یہ سلسلہ

جاری رہنا چاہیے۔ کنٹرولر (ر) ریڈیو پاکستان و لکھاری عطاء الاکبر،

کرنل (ر) و ماہر تعلیم اطلس خان، ممتاز شخصیت خورشید عالم، شاعر

طارق خان، ایپکا ڈیرہ کے سینئر نائب صدر محمد زبیر بلوچ، یونائیٹڈ

بک سنٹر کے مالک محمد لطیف، شیخ مجید اور دیگر مرد و خواتین

بھی شریک محفل تھے۔ ارباب دانش فورم کے صدر ابوالمعظم ترابی

نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ اس موقع پر محترمہ صائمہ قمر

کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ آخر میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے