ڈیانا، ملکہ الزبتھ کی رسومات، پرنس ہیری و ولیم کی شادیاں، دلچسپ حقائق

لندن: جے ٹی این پی کے نیوز: ڈیانا، ملکہ الزبتھ کی رسومات

ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے بہ نِسبت ڈچز آف ویلز شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات کو ٹیلی ویژن پر ناظرین کی جانب سے زیادہ دیکھا گیا۔

برطانوی ایجنسی، براڈکاسٹرز آڈیئنس ریسرچ بورڈ (بارب) کی جانب سے شہزادی ڈیانا اور ملکہ کی آخری رسومات کی تقریب کے ابتدائی اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں،

جس کے مطابق ٹی وی پر نشر کی گئی ملکہ کی آخری رسومات کی تقریب کے اعداد و شمار شہزادی ڈیانا کے مقابلے میں کم ہیں۔

پڑھیں : ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین لائیو دکھائی جائیگی

براڈ کاسٹرز آڈیئنس ریسرچ بورڈ ( بارب ) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات کو ملکہ الزبتھ دوم کی نسبت ٹی وی پر زیادہ ناظرین نے دیکھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ منسٹر ایبی میں ملکہ الزبتھ دوم کی

آخری رسومات کو لاکھوں افراد نے دیکھا مگر 1997 میں شہزادی

ڈیانا کی موت کے موقع پر نشر کی جانیوالی خصوصی الوداعی ٹرانسمیشن

( الوداعی تقریب ) کے مقابلے میں ملکہ کی تقریب کے اعداد و شمار کم رہے۔

بارب کے اعداد و شمار کے مطابق شہزادی ڈیانا کی الوداعی تقریب کو امریکی اور برطانوی میڈیا پر اعلی درجہ بندی ملی تھی۔

بارب کے مطابق امریکہ میں ملکہ کی سرکاری آخری رسومات کو تقریبا 11.4 ملین لوگوں نے دیکھا

جبکہ یہ اعداد و شمار شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات

کو دیکھنے والے 33.2 ملین افراد سے تقریبا دو گنا کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملکہ کا 36 برس قبل محفوظ کردہ خفیہ خط

بارب کا بتانا ہے کہ برطانیہ میں 27 ملین لوگوں نے ملکہ

کی آخری رسومات کو دیکھا جو ڈیانا کے الوداعی رسومات سے تھوڑے کم تھے،

برطانیہ میں 32 ملین ناظرین نے ڈیانا کی آخری رسومات کو ٹی وی دیکھا تھا۔

دوسری جانب ایجنسی کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں

ایک اور دلچسپ حقیقیت سامنے آئی ہے کہ پرنس ہیری اور پرنس ولیم کی

شادیاں ان کی دادی کی موت سے زیادہ ٹیلی ویژن پر دیکھی گئی تھیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

ڈیانا، ملکہ الزبتھ کی رسومات ، ڈیانا، ملکہ الزبتھ کی رسومات

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

عینی خان

عینی خان پنجاب یونیورسٹی کی ہونہار طالبہ ہیں، نیوز مانیٹرنگ میں تجرے کے حامل ہیں، (جرنل ٹیلی نیٹ ورک ) کی اردو نیوز سروس ( جے ٹی این پی کے ) میں بطورِ آڈیو نیوز کاسٹر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ ( جتن انتظامیہ )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: