ڈنر کی دعوت، کترینہ انوشکا کے دلچسپ جواب پر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ

ممبئی: ڈنر کی دعوت، کترینہ انوشکا کے

Anee Khan
Anee Khan

بالی ووڈ کی سپر سٹار اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے بارے میں انکشاف کیا ہے کہا کہ وہ اکیلی رہنا پسند کرتی ہیں اور زیادہ میل ملاپ نہیں رکھتیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ دعوتوں میں جا کر بالکل بھی لطف اندوز نہیں ہوتیں۔

آج کے اداکاروں کی وجہ شہرت سوشل میڈیا، کرشمہ کپور

بھارتی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے انوشکا شرما نے یہ بھی کہا

کہ وہ گھر پر دوستوں کو بلا کے ڈنر کرنے اور گھر کا کھانا کھانے

کو ترجیح دیتی ہیں۔ اسی دوران اداکارہ انوشکا شرما نے بتایا کہ ایک

بار کترینہ کیف اور وکی کوشل نے انہیں اور ویرات کوہلی کو کھانے

کی دعوت دی، تو میں نے کترینہ کو بتایا کہ ہم رات کا کھانا شام چھ

بجے کھا لیتے ہیں اور رات ساڑھے 9 بجے سو جاتے ہیں لیکن تمہارے

لیے ہم 7، ساڑھے 7 بجے تک کھانا کھا لیں گے، مگر ہم جلدی رخصت

چاہیں گے، جس پر پہلے تو کترینہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئی پھر

جواب دیا کہ ٹھیک ہے تم دونوں ڈنر کرلینا، میں اور وکی کچھ ہلکی پھلکی

غذا کھا لیں گے۔ یاد رہے دونوں سُپر ہٹ جوڑے ایک دوسرے کے پڑوس میں رہتے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

ڈنر کی دعوت، کترینہ انوشکا کے

= پڑھیں = ادب ،شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں

عینی خان

عینی خان پنجاب یونیورسٹی کی ہونہار طالبہ ہیں، نیوز مانیٹرنگ میں تجرے کے حامل ہیں، (جرنل ٹیلی نیٹ ورک ) کی اردو نیوز سروس ( جے ٹی این پی کے ) میں بطورِ آڈیو نیوز کاسٹر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ ( جتن انتظامیہ )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: