ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے ایک کے بعد ایک انکشافات

کراچی (جے ٹی این پی کے نیوز) ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ

ٹی وی ہوسٹ، اینکر اور سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ اور ٹک ٹاکر
دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس شادی سے پہلے اُن کی بہت کم عمری میں کسی
اور کیساتھ منگنی بھی ہوئی تھی۔

8 یا 9 سال کی عمر میں میری منگنی ہوئی، دانیہ شاہ

دانیہ شاہ جو اب خود کو دانیہ ملک بتاتی ہیں کا یہ انکشاف گذشتہ روز وائرل ہونیوالے
ان کے انٹرویو کے کلپ میں سامنے آیا، انٹرویو کے دوران دانیہ شاہ کہتی ہیں عامر
لیاقت نے جس لڑکے کیساتھ میری تصاویر وائرل کی ہیں، اس کے ساتھ میری منگنی
اس وقت ہوئی تھی جب میری عمر ’8 یا 9 سال تھی اور اس وقت مجھے کوئی شعور
نہیں تھا کیونکہ میں بہت چھوٹی تھی-

عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا تھا

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر الزام لگاتے ہوئے مزید کہا عامر لیاقت مجھے نماز بھی
نہیں پڑھنے دیتا تھا۔ یاد رہے دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کیخلاف 11 کروڑ 51 لاکھ 
50 ہزار روپے حق مہر، ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر
کیا ہوا ہے۔ سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر
کیا گیا ہے، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کی ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت میڈیا سے اوجھل

دونوں میاں بیوی ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، اس جوڑے کی جانب سے
ایک دوسرے پر سنگین اور شرمناک الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ تاہم ڈاکٹر عامر لیاقت
تو میڈیا کے سامنے نہیں آئے،

دانیہ شاہ کے مختلف میڈیا نمائندوں کو انٹرویوز پر انٹرویوز

تاہم ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ مختلف میڈیا نمائندوں کو انٹرویوز دیتی نظر آرہی ہیں
جن میں وہ کئی انکشافات بھی کر رہی ہیں۔ جبکہ دانیہ شاہ نے الزامات کے ساتھ ساتھ
عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنا شروع کر دی ہیں،

مجھے طلاق کے سواء کچھ نہیں چاہیے، دانیہ شاہ

ان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ میں صرف طلاق چاہتی ہوں کیونکہ میں اب مزید ایسے
شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی، مجھے ایک روپیہ بھی نہیں چاہیے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ، ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ

= پڑھیں = خواتین سے جڑی مزید اہم اور معلوماتی خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: