پاکستانتازہ ترینصحت

نامور ہیموٹولوجسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کر گئے

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال

کراچی(جے ٹی این پی کے) ملک کے معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کرگئے‘کچھ روز قبل برین ہمیبرج کا شکار ہوئے تھے‘ڈاکٹر طاہر شمسی کا شمار ملک میں بون میرو ٹر انسپل انٹ کے بانیوں میں ہوتا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملک کے نامور ہیموٹولوجسٹ ( ماہر امراض خو ن) ڈاکٹر طاہر شمسی نے کراچی کے نجی ہسپتال میں دم توڑا، وہ وہ کچھ روز قبل برین ہمیبرج کا شکار ہوئے تھے۔ڈاکٹرز کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر ان کا آپریشن بھی کیا گیا، آپریشن کے بعد طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، جہاں وہ منگل کے روز چل بسے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے کورونا وبا کی پہلی لہر کے دوران حکومت سے اپیل کی تھی کہ کو رونا کا علاج پلازمہ تھراپی سے کیا جائے، حکومت نے انکی اس تجویز کو قابل قبول قرار دیا تھا اور سیکڑوں مریضوں کو پلازمہ تھراپی کے باعث کورونا سے نجات ملی تھی۔

دریں اثناء صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف ماہر امراضِ خون پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو ایوان صدر سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے طب اور تحقیق کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں،

بون میرو ٹرانسپلانٹ اور خون کے دیگر کینسر کے علاج کے حوالے سے ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ صدر مملکت نے دعا کی کہ اﷲ تعالی ڈاکٹر طاہر شمسی کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال

ویسٹ انڈیزدوسرا ٹی 20بھی ہار گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے