ڈانسر نورا فتیحی سے متعلق فیفا ورلڈ کپ انتظامیہ پر سوالات کی بوچھاڑ
لاہور جے ٹی این مانیٹرنگ/ رپورٹنگ ڈیسک: ڈانسر نورا فتیحی سے متعلق فیفا
قطر میں فٹبال کے عالمی کپ کی افتتاحی تقریب میں ہزاروں مداح اپنی پسندیدہ ڈانسر نورا فتیحی کا انتظار کرتے رہے اور مگر ان کا یہ انتظار رائیگاں گیا۔ شائقین نے انتظامیہ پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔
پڑھیں : نورا فتحی فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں فارم کرینگی
گزشتہ ماہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ مراکشی نژاد بولی وڈ ڈانسر
نورا فتیحی بھی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کریں گی۔
نورا فتیحی نے فٹبال کپ کے آفیشل ترانے میں بھی دیگر عرب ڈانسرز
و گلوکاروں کیساتھ پرفارمنس کی تھی اور امکان تھا کہ وہ اسی گانے پر
افتتاحی تقریب میں بھی پرفارمنس کریں گی۔
مزید پڑھیں : فیفا ورلڈ کپ، شائقین کیلئے منفرد ضابطہ اخلاق جاری
نورا فتیحی کی ڈانس پرفارمنس کی تصدیق فیفا عہدیداروں نے بھی کی تھی،
مگر 20 نومبر کو نورا فتیحی کو نہ دیکھ کر شائقین کو مایوسی ہوئی۔
افتتاحی تقریب میں نورا فتیحی کی ڈانس پرفارمنس نہ دیکھنے کے بعد
کئی مداحوں نے ٹوئٹر پر سوال کیا کہ عرب بولی وڈ ڈانسر کہاں ہے؟،
درجنوں شائقین نے لکھا کہ انہوں نے سنا اور پڑھا تھا کہ نورا فتیحی بھی
افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کریں گی مگر وہ انہیں نظر نہیں آئیں؟
لوگوں نے سوال کیا کہ نورا فتیحی کہاں ہے؟ کیا انہوں نے فٹبال کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کی یا نہیں؟۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ڈانسر نورا فتیحی سے متعلق فیفا ، ڈانسر نورا فتیحی سے متعلق فیفا