ڈالر4 روپے 70 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

کراچی(جے ٹی این پی کے) ڈالر4 روپے 70 پیسے سستا

چینی بنکوں کے کنسورشیم کی طرف سے پاکستان کو 2اعشاریہ 3ارب فروہم کرنے کے

معاہدے اور آئی ایم کے پروگرام کی بحالی کی خبروں نے ڈالر کی اونچی اڑان کو بریک

لگا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، جمعرات کے روز انٹربینک

میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 70 پیسے کی بڑی کمی ہوئی ہے،روپے کے مقابلے

امریکی کرنسی کی قیمت 207 روپے 23 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں 4

روپے کمی ہوئی ہے جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 211 روپے 93 پیسے

پر تھا۔ جبکہ دو روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے سستا ہو چکا ہے۔

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 4روپے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید

211روپے سے کم ہو کر207روپے اور قیمت فروخت212 روپے سے کم ہو کر

208روپے پر آ گئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمت میں گراوٹ کا

سلسلہ جاری ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل دو ڈالر5 سینٹ

کمی کیساتھ 109.22 ڈالرفی بیرل پر آگیا جبکہ برینٹ نارتھ خام تیل تقریباً دو ڈالر کمی

سے 103ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی سطح پر خام تیل

کی قیمتوں میں 10 ڈالر فی بیرل کے قریب کمی واقع ہوئی ہے، جس کی بڑی وجہ

دنیا بھر میں شرح سود بڑھنے سے معاشی سرگرمیوں کا محدود بتایا جارہا ہے۔اس

سے قبل اٹھارہ جون کو بھی امریکی خام تیل کی قیمت 9ڈالر سے زائد کمی سے

108ڈالر 5سینٹ فی بیرل ہوئی تھی جبکہ برطانیہ میں برینٹ نارتھ خام تیل تقریباً

8ڈالر کمی سے 112ڈالر فی بیرل کا ہوا تھا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی

معیشت میں کساد بازاری کے خطرات منڈلا رہے ہیں جس کے باعث تیل کی قیمتیں

گر رہی ہیں۔، امریکی صدر کے ایندھن پر عائد ٹیکس میں تین ماہ کیلئے استثنیٰ

دینے کی خبرکے بعد بھی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کمی

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں

4600 روپے کمی ہوئی ہے۔ 4600 روپے کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی

فی تولہ قیمت 1 لاکھ 40 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کا بھاؤ 3

ہزار 943 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار 628 روپے ہوگیا ہے۔دوسری

جانب عالمی صرافہ میں سونیکا بھاؤ 8 ڈالربڑھ کر 1831 ڈالرفی اونس ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار حصص میں تیزی کا رحجان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار حصص میں تیزی کا رحجان رہا

جس سے انڈیکس کی 42500 ،42600 اور42700پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئیں۔

کاروبار میں تیزی کے سبب 68فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی

مالیت میں 43ارب 21کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔ مارکیٹ میں تیزی ہوتے

ہی وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروباری دورانئیے میں اتار چڑھاو

بھی دیکھا گیا ایک موقع پر 530پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی تاہم کاروبار کے

اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 258.83پوائنٹس کے اضافے سے 42716.97

پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ڈالر4 روپے 70 پیسے سستا

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: