ڈالر 208 روپے سے تجاوزکر گیا

لاہو (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) ڈالر 208 روپے سے تجاوز

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی پیش قدمی جاری ہے.

امریکی کرنسی 208 روپے سے تجاوز کر گئی .سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے

کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری

روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 21 پیسے

کا اضافہ دیکھا گیا۔

ڈالر کی قیمت 208 روپے سے ز ائد کی ریکارڈ سطح پر

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 206 روپے 46 پیسے

سے بڑھ کر 207 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔اْدھر اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 208 روپے

سے ز ائد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق آئی ایم ایف کے مطابق معاملات کو ترتیب

دینے کی فوری ضرورت ہے۔ اس وقت ملک کی جو معاشی صورتحال ہے یہ سٹے بازوں کے لئے

انتہائی سود مند ہے۔ افواہیں گردش کررہی تھیں جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا گیا۔

جو کچھ ہے انٹر بینک میں ہورہا ہے

پچھلے ہفتے جن افواہوں کو سٹے بازوں نے اپنے حق میں استعمال کیا اس میں ایک افواہ یہ تھی کہ

ملک میں فنانشل ایمرجنسی لگائی جارہی ہے جس کے تحت ڈالر اکاؤنٹ،روشن ڈیجٹل اکاؤنٹس اور

سیف لاکرز منجمد کئے جارہے ہیں ان افواہوں کی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سٹیٹ بینک نے

تردید بھی کی لیکن جب تک سٹے باز ان افواہوں کو استعمال کرچکے تھے۔معاشی ماہرین نے بھی

کرنسی مارکیٹوں میں سٹے بازی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں تو ڈالر کی

خرید وفروخت ہی نہیں ہورہی جو کچھ ہے انٹر بینک میں ہورہا ہے۔ کرنسی کی قدر میں

غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو شدید پریشانی کا سامنا ہے

جب کہ بیرونی سرمایہ کاروں پر بھی اسکے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

ڈالر 208 روپے سے تجاوز

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: