انٹربینک میں بھی ڈالر 200 روپے سے تجاوزکرگیا

کراچی (جے ٹی این پی کے) ڈالر 200 روپے سے تجاوز

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے
اوررواں کاروباری ہفتے میں امریکی ڈالر 7 روپے 61 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی

جمعہ کو انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی تاہم
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈٹا رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف
پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر
کی قدر میں15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 199.90
روپے سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت200.10روپے سے بڑھ کر
200.25روپے ہو گئی. تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 200
روپے اور قیمت فروخت201روپے پر برقرار رہی۔

یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو
کی قیمت خرید 208روپے سے بڑھ کر209.50روپے اور قیمت فروخت211روپے
سے بڑھ کر212روپے ہو گئی اسی طرح1.50روپے کے اضافے سے برطانوی
پونڈکی قیمت خرید 245روپے سے بڑھ کر247.50روپے اور قیمت فروخت249
روپے سے بڑھ کر250.50روپے ہو گئی۔معاشی ماہرین کے مطابق نئی حکومت
آنے کے بعد سے امریکی ڈالر 17 روپے 21 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جبکہ رواں
مالی سال ڈالر کی قیمت میں 42 روپے 59 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

فی اونس سونا13ڈالر مہنگا

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا13ڈالر مہنگا ہو کر1843ڈالر پر جا پہنچا جس
کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں ا ضافے کا رجحان
رہا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ
کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت350کے اضافے
سے1لاکھ38ہزار700روپے ہو گئی اسی طرح 300روپے کے اضافے سے دس
گران سونے کی قیمت 1لاکھ18ہزار913روپے پر آ گئی۔

ڈالر 200 روپے سے تجاوز

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: