ڈالر کی قدر میں تنزلی جاری،218روپے پر آگیا

کراچی (جے ٹی این پی کے) ڈالر کی قدر میں تنزلی جاری

پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور کاروبار کے آغاز پر ڈالر ایک روپے 98 پیسے سستا ہوا اور 218 روپے پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدرمیں کمی ہوئی تھی اور ڈالر ایک روپے 22 پیسے کم ہوکر 222 روپے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا احتجاج

تجزیہ کاروں کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے

سے نیچے لانے کا بیان اور بینکوں کے خلاف انکوائری کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

100 انڈیکس 126 پوائنٹس اضافے سے 42211 پر بند ہوا جبکہ حصص بازار میں

24 کروڑ شیئرز کے سودے 10.53 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب روپے بڑھ کر 6875 ارب روپے ہے۔

ڈالر کی قدر میں تنزلی جاری

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: