ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، مزید 3.02روپے سستا

کراچی (جے ٹی این پی کے) ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا

ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 234 روپے میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بذریعہ صدارتی آرڈیننس منی بجٹ نافذ ، 70 ارب سے زائد نئے ٹیکس عائد

تین کاروباری دنوں میں ڈالر 5 روپے 71 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 740 ارب روپے کمی بھی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1450 روپے کمی ہوئی ہے

جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔

10 گرام سونا 1243 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 614 روپے کا ہوگیا ہے۔

ادھر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا آج مثبت دن رہا۔

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 438 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم اختتام پر 100 انڈیکس 366 پوائنٹس اضافے سے 41518 پر بند ہوا۔

حصص بازارمیں 23 کروڑشیئرز کے سودے 9.62ارب روپے میں طے ہوئے

اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے بڑھ کر 6824 ارب روپے ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: