ڈالرروپے کوروندتا ہوا ڈبل سنچری کراس کرگیا

کراچی (جے ٹی این پی کے) ڈالر ڈبل سنچری کراس کرگیا

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر200روپے
کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گیا جس کے بعدکہ ڈالر کی ڈبل سنچری مکمل ہو
گئی اورروپے کے مقابلے ڈالر کا 200روپے سے نیچے ہونا قصہ پارینہ بن چکا۔

ڈالر پاکستانی روپیہ کو ہر گذرتے دن کیساتھ کمزور کر رہا ہے

رواں مالی سال میں ڈالر 42 روپے مہنگا ہوا ہے جبکہ 11 اپریل سے 19مئی تک ڈالر
17.07 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی
صورتحال اور آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق حکومتی پالیسی سامنے نہ آنے کی
وجہ سے مارکیٹ میں افواہوں کا بازار گر م ہونے سے ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے
جس کی وجہ سے ڈالر پاکستانی روپیہ کو ہر گذرتے دن کیساتھ کمزور کر رہا ہے۔

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں85پیسے کا اضافہ

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک
میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں85پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی
قیمت خرید 198.75روپے سے بڑھ کر199.90روپے اور قیمت فروخت199.25
روپے سے کم ہو کر200.10روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ
میں ڈالر1.75روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 198.25روپے
سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت199.25روپے سے بڑھ کر201روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونامہنگا

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونامہنگا ہو گیا جبکہ مکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا
سستا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق
عالمی مارکیٹ میں14ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1830ڈالر ہو گیا تاہم ملکی
صرافہ مارکیٹوں میں50روپے کی کمی سے فی اونس سونا1لاکھ38ہزار350روپے
اور دس گرام سونا43روپے کی کمی سے 1لاکھ18ہزار613روپے ہو گئی۔

پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

دوسری جانب پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا ،
کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر
گیا اور42900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں
کے8ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔کاروباری مندی کی وجہ سے 58.38 فیصد
حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار
کا آغاز مثبت ہوا تھا،

ڈالر ڈبل سنچری کراس کرگیا

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: