ڈالر پھر بے قابو ، اوپن مارکیٹ میں204روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی ( اکنامک رپورٹر ) ڈالر پھر بے قابو 204 روپے

پاکستان میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر

میں کمی اور تیل سے متعلق ادائیگیوں کے سبب امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہے ،

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، قدر میں 3 روپے 50 پیسے

کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 204 روپے ہو گئی ہے۔اوپن مارکیٹ کی طرح سٹیٹ بینک آف

پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کرادہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے

کے مسلسل دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر

کی قیمت میں دو روپے 77 پیسے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک

میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 200 روپے 6 پیسے سے بڑھ کر 202

روپے 83 پیسے ہو گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو ملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس میں کمی

واقع ہوئی تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں7ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،

کاروباری اتار چڑھائو کے باعث 54.71فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان

اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبا ر کا آغاز مثبت ہوا ،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج

ہائوسز کی فوڈز ،ریفائنری ،گیس اور ٹیلی کام کے شعبوں میں خریداری کی وجہ سے

ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41800پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا تاہم تکنیکی کریکشن

کے باعث انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور انڈیکس 41500پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا۔

ڈالر پھر بے قابو 204 روپے

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: