ڈالرکی اونچی اڑان ، سونا بھی مزید مہنگا ہو گیا
لاہور (جے ٹی این پی کے) ڈالر اونچی اڑان سونا بھی مہنگا
عالمی مارکیٹ میں ڈالر پاکستانی روپے کی قدر کو گراتا ہوا179روپے سے تجاوز کر گیا
جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا ۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں45پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
جس سے ڈالر کی قیمت خرید178.55روپے سے بڑھ کر179روپے
اور قیمت فروخت178.65روپے سے بڑھ کر179.10روپے ہو گئی.
اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت179.40روپے سے بڑھ کر179.50روپے ہو گئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
جس سے یورو کی قیمت خرید193روپے سے بڑھ کر194روپے
اور قیمت فروخت195روپے سے بڑھ کر196روپے ہو گئی
تاہم 1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت234روپے سے گھٹ کر233روپے پر آ گئی ۔
عالمی مارکیٹ میں20ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1966ڈالر ہو گئی ۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 200روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ30ہزار550روپے ہو گئی.
اسی طرح172روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ11ہزار925روپے پر آ گئی۔
ڈالر اونچی اڑان سونا بھی مہنگا