ڈالرمزید 4 روپے سستا ، سونے کی قیمت میں 1300 روپے تولہ کمی

ڈالرمزید 4 روپے سستا

کراچی (جے ٹی این پی کے) عالمی مالیاتی اداروں کی طرف سے اربوں ڈالر ملنے کے گرین س

گنل کے بعد ملک بھر میں روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان

کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے

کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر

کی قیمت میں مزید 2 روپے گیارہ پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : وٹس ایپ نے گروپ ایڈ منز کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 226 روپے 15 پیسے

سے کم ہو کر 224 روپے 4 پیسے ہو گئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے

کم ہو کر 222 روپے پر فروخت پر پہنچ گئی ہے۔6 دنوں کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر

15 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 29 روپے سستا ہوچکا ہے۔ روپے کی قدر بڑھنے سے بیرونی

قرضوں کے بوجھ میں 2 ہزار ارب روپے کمی ہوئی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

سونے کی فی تولہ قیمت میں ا?ج پھربڑی کمی واقع ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن

کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 656 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں

سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے سے 1788 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوزبردست تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوزبردست تیزی کا رجحان رہااور کے ایس ای100انڈیکس 650

سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا،کاروباری تیزی سے مارکیٹ ایک بار پھر42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر

بحال ہو گئی جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 86ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس

کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔جمعہ کو شیئرز مارکیٹ

میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے ملکی نادھندگی کے خطرات کم ہو نے،بجٹ خسارے پر

قابو پانے سمیت دیگر مثبت معاشی کے تذکرہ پر سرمایہ کاروں نے سرگرم حصص میں بھرپور خریداری کی۔

ڈالرمزید 4 روپے سستا

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: