چین میں کورونا جیسا ایک اور وائرس دریافت، نئی زونوٹِک بیماری کی لہر کا انتباہ

ینان(جے ٹی این پی کے) چین میں کورونا جیسا ایک اور
سائنسدانوں نے انکشاف کی ہے کہ جنوبی چین میں موجود چمگادڑوں میں کووڈ کے جیسا ایک وائرس دریافت ہوا ہے جو انسانوں میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سن ییٹ-سین یونیورسٹی، ینان انسٹیٹیوٹ آف اینڈیمک ڈیزیز کنٹرول اور یونیورسٹی آف سِڈنی کے محققین کی رہنمائی میں کی جانیوالی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ BtSY2 نامی یہ وائرس SARS-CoV-2 سے قریبی تعلق رکھتا ہے جس کے سبب کورونا کی عالمی وبا پھیلی اور اس کے پھیلنے کے خطرات موجود ہیں۔
۔۔۔۔۔انسانوں یا مویشیوں میں منتقل ہونے کی صلاحیت کے حامل 5وائرسزکی شناخت۔۔۔۔۔
بطور پری پرنٹ پیپر bioRxiv سرور پر شائع ہونیوالے اس مقالے میں
سائنسدانوں نے بتایا کہ یہ وائرس چین کے ینان صوبے کے چمگادڑوں میں
پائے جانیوالے پانچ وائرسز میں سے ایک ہے جو انسانوں یا مویشیوں میں
منتقلی کے امکانات رکھتا ہے۔
وائرس کے سامنے آنے کے بعد محققین نے ایک نئی زونوٹِک بیماری کی لہر کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
زونوٹِک بیماریاں وہ بیماریاں ہوتی ہیں جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہیں۔


چمگادڑوں کے وائرسز سے متاثر ہونا ایک مشترکہ چیز


مقالے میں ٹیم نے مزہد کہاکہ انہوں نے پانچ ایسے وائرسز کی شناخت کی ہے جو انسانوں یا مویشیوں میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں،
ان وائرسزمیں سے ایکSARS-CoV-2 اور 50 SARS-CoVسے انتہائی قربت رکھتا ہے۔
تحقیق میں مختلف جانداروں کے مابین منتقلی اور چمگادڑوں کے وائرسز سے متاثر ہونا ایک مشترکہ چیز ہے۔

چین میں کورونا جیسا ایک اور

یہ بھی پڑھیں : باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلند فشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: