چین میں پایا جانیوالا کرونا کا نیا ویرینٹ پاکستان میں بھی موجود،ادارہ صحت

اسلام آباد: جے ٹی این پی کے نیوز: چین میں پایا جانیوالا کرونا

چین میں پائے جانے والے کورونا کے نئے ایکس بی بی ویرینٹ کی پاکستان میں موجودگی کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت اور آغا خان یونیورسٹی کے ماہرین نےایکس بی بی ویرینٹ کی تصدیق کی ہے۔

چین میں کرونا جیسا ایک اور وائرس دریافت

تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ اور آغا خان یونیورسٹی کے

حکام نے بتایا ہے جینوم سیکونسنگ سےایکس بی بی ویرینٹ

کی تصدیق کی گئی ہے، تاہم ابھی تک پاکستان میں بی ایف 7

ویرینٹ کی تصدیق نہیں ہوئی جو تیزی سے پھیلتا ہے۔

یقین کے بی ایف سیون ویرینٹ بھی موجود ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

سابق وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ غالب امکان ہے بی ایف7 ویرینٹ بھی پاکستان پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ دونوں ویرینٹس پاکستان آ چکے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق پاکستان کو دونوں نئے ویرینٹس سے کوئی بڑا خطرہ نہیں، یہاں قوت مدافعت بہت بہتر ہے۔

گذشتہ روز پاکستان میں مزید 15 کورونا کیس کی تصدیق ہوئی ہے اور مثبت شرح صرف اعشاریہ 40 فیصد تھی۔

ماہرین صحت نے کہا کہ پاکستان میں کورونا سے چین جیسے حالات پیدا ہونے کا قطعاََ کوئی امکان نہیں ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

چین میں پایا جانیوالا کرونا

=====> عالمی وباء کرونا سے متعلق مزید رپورٹس ( == پڑھیں == )

پڑھیں : ۔۔۔۔ صحت ، علاج معالجہ اور بیماریوں سے متعلق (== خبریں==)

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: