چین میں خواتین پر تشدد کرنے والے گینگ سرغنہ کو 24 برس قید کی سزا
بیجنگ (جے ٹی این پی کے) چین میں خواتین پر تشدد کرنے
چین میں ریسٹورنٹ میں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے گینگ کے سربراہ کو 24 برس قید کی سزا سنا دی گئی،
خواتین پر تشدد میں شامل گینگ کے دیگر افراد کو 6 ماہ سے 11 سال تک کی سزا سنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلند فشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ چین کے شہر تانگشان کے ریسٹورنٹ میں خواتین کے ساتھ مار پیٹ کا واقعہ جون میں پیش آیا تھا،
ریسٹورنٹ میں بیٹھی چار خواتین کو ملزم اور اس کے ساتھیوں نے کرسیوں، بوتلوں، مکوں اور
لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : عظمیٰ بخاری کا فخرزمان کیلئے بڑا مطالبہ، ثناء میر بھی کرکٹر کی معترف
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام میں خواتین پر تشدد کے خلاف شدید
اشتعال اور غصہ پایا جا رہا تھا۔
جس کے بعد ان ملزموں کے گرفتار کر کے پولیس نے عدالت میں پیش کیا تھا۔ جہاں پر ان
مجرموں کو سزائیں سنائی گئی تھیں۔
چین میں خواتین پر تشدد کرنے
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،