تازہ ترینچیندلچسپ و عجیب

چین میں باپ بیٹی کے مابین قانونی جنگ کا دلچسپ و سبق آموز انجام

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

بیجنگ: جے ٹی این پی کے نیوز: چین میں باپ بیٹی کے مابین

چین میں باپ بیٹی کے مابین قانونی جنگ کا دلچسپ و سبق آموز انجام اس وقت سامنے آیا جب چین کا ایک شہری اپنی تیمارداری نہ کرنے اور نمبر بلاک کرنے پر یونیورسٹی میں زیر تعلیم بیٹی پر مقدمہ درج کرا کے اسے عدالت لے گیا۔

چوہے ماریں، لاکھوں ڈالر سالانہ کمائیں

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کار حادثے کے بعد زینگ نامی شہری کو دیکھ بھال کیے جانے کی ضرورت تھی۔

اس کی بیٹی یونیورسٹی کی طالبہ تھی جس نے باپ کی تیمارداری سے انکار کیا۔

زینگ نے حادثے کے بعد بیٹی کو کال اور میسج کیے کہ وہ گھر آ کر

اس کی تیمارداری کرے، لیکن بیٹی نے نمبر ہی بلاک کر دیا۔

باپ نے بیٹی کے خلاف عدالت میں 1500 یوان کا ماہانہ خرچہ دینے کا مقدمہ دائر کر دیا۔

چینی سول کوڈ کے آرٹیکل 26 کے تحت بالغ بچوں پر اپنے

والدین کے تحفظ اور ان کی مدد کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

چین، والدین کی بچے کو ٹی وی دیکھنے کی منفرد سزا

بیٹی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وہ تعلیم چھوڑ کر باپ کی تیمارداری نہیں کرسکتی۔

اس کے دو بھائی بھی ہیں، والد کو چاہیے کہ ان سے کہے، صرف مجھ پر دباو نہ ڈالے۔

عدالت نے دونوں طرف کا موقف سننے کے بعد کہا یقینا

آرٹیکل 26 کے تحت والدین کی ذمہ داری بچوں کی ہے۔

لیکن اس کیس میں بیٹی اب تک زیر تعلیم ہے اور والد کے اخراجات ادا نہیں کر سکتی۔

جج نے البتہ بیٹی سے کہا کہ وہ والد کے ساتھ حساسیت سے پیش آئے، اس طرح کے اس کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

چین میں باپ بیٹی کے مابین

===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے