چینی کمپنی نے ہتھیلی کے نقش سے رقم کی ادائیگی کا آغاز کر دیا

بیجنگ (جے ٹی این پی کے) چینی کمپنی نے ہتھیلی کے نقش

چینی کمپنی ٹینسنٹ نے لوگوں کی ہتھیلی کو بطور کارڈ استعمال کرکے رقم کی ادائیگی کے کامیاب تجربات کر کے انسانوں کیلئے ایک مفید اور محفوظ پیش رفت کر کے سب کو حیران کر دیا۔

ٹینسنٹ کمپنی کی طرف سے اس ضمن میں ویڈیو چینی ٹک ٹاک ڈوین پر جاری کی ہے،

ویڈیو میں ایک شخص کو دیکھا جاسکتا ہے جو اپنی ہتھیلی کے نقوش اسکین کرکے سافٹ ڈرنک حاصل کرتا ہے۔

یہ شخص چینی سوشل میڈیا وی چیٹ سے تعلق رکھتا ہے جو ٹینسنٹ کمپنی کے سہولت استعمال کرنیوالا پہلا ادارہ بھی ہے۔

کمپنی کے مطابق کئی ماہ سے اس کے تجربات جاری تھے اور پہلی مرتبہ چینی شہر گوانگ زو میں اس کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

ہتھیلی کے نقوش سے شناخت اور رقم کی ادائیگی کے حامی اسے دیگر بائیومیٹرک نظام سے قدر ے بہتر تصور کرتے ہیں۔

تاہم اس پر ایک بحث چھڑ گئی ہے کیونکہ ہتھیلی کے نقوش چرانا یا ان کی نقل بنانا بہت آسان ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

یہی وجہ ہے کہ اب تک فنگر پرنٹ آنکھوں کے نقوش کو محفوظ تر خیال کیا جاتا ہے،

لیکن تمام ٹیکنالوجی تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ جلد یا بدیر کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ ختم ہوجائیں گے۔

دوسری جانب چینی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ میں ڈیٹا سائنس کے پروفیسر ڈیوڈ زینگ کہتے ہیں کہ چین گزشتہ 20 برس سے ہتھیلی کی ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے اور اب اس کے استعمال پر غور ہو رہا ہے۔

چین میں اب بھی کووڈ 19 وبا کے آثار ہیں اور ماسک پہنے لوگ اب بھی

ہاتھ ملانے سے گریز کر رہے ہیں۔

اس تناظر میں ہتھیلی کی ٹیکنالوجی قدرے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔

لیکن واضح رہے کہ ایمیزون نے اپنے باقاعدہ 180 اسٹور پر پہلے ہی ہتھیلی

کے اسکینر نصب کر رکھے ہیں جہاں ہتھیلی سے وابستہ اکاںٹ سے رقم کٹتی ہے

اور آپ اشیا گھر لے جاسکتے ہیں۔

زائد آبادی کی وجہ سے چین میں اس وقت الی پے کا راج ہے لیکن پام ٹیکنالوجی

سے ادائیگی کی گنجائش موجود ہے۔

ٹینسنٹ کمپنی نے ابتدائی طور پر رجسٹر ہونے والے رضاکاروں کو سوا ڈالر

مفت دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ اسے آزما سکیں۔

چینی کمپنی نے ہتھیلی کے نقش

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: