چینی سرمایہ کار پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، فواد چوہدری
بیجنگ (جے ٹی این پی کے) چینی سرمایہ کار پاکستان میں
فواد چوہدری نے کہا ہے پاک چین دوستی دونوں ملکوں کے عوام کی ایک دوسرے کیلئے محبت کے اظہار پر مبنی ہے،
چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں،
وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین میں مصروفیات سے متعلق میڈیا کو دی گئی ،
وڈیو لنک بریفنگ میں فواد چوہدری نے بتایا وزیر اعظم عمران خان کیساتھ چین میں سرمایہ کاروں کی ملاقاتیں ہوئیں.
جس میں کراچی اور فیصل آباد میں پانی کے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی،
کراچی میں کے فور منصوبہ، حب کینال جبکہ فیصل آباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے حوالے سے بات ہوئی،
وزیراعظم چین کے صدر کی جانب سے سربراہان مملکت کے اعزاز میں دیئے گئے، ظہرانے میں شر کت کریں گے،
وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، ازبکستان کے صدر اور چین کے وزیراعظم سے ملاقات ہوگی،
چین کے سرمائی اولمپکس میں پاکستا ن کی ٹیم پہلی مرتبہ شریک ہوئی،
پاکستان کی ٹیم کا چین کے عوام کی جانب سے والہانہ خیرمقدم کیا گیا،
پاک چین دوستی دونوں ملکوں کے عوام کی ایک دوسرے کیلئے محبت کے اظہا ر پر مبنی ہے،
چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں،
وزیراعظم عمران خان کی تھنک ٹینکس سے بھی ملاقات ہوئی،
وزیراعظم نے زور دیا کہ دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی،
امریکہ اور چین کے درمیان تنازع کو حل کرنے میں پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے،
وزیراعظم کی آج بروز اتوار چین کے صدر شی جن پنگ سے ون آ ن ون ملاقات ہوگی،
جس میں پاکستان چین باہمی تعلقات ، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں